مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
دبئی:کویتی آئل ٹینکر پر ایرانی ڈرون کا حملہ
کویت پیٹرولیم کارپوریشن  کے مطابق ،ایک  کویتی خام تیل ٹینکر 'الصالمی' پر  آج  صبح متحدہ عرب امارات کی دبئی پورٹ کے  قریب  ایک ایرانی ڈرون نے حملہ کیا
دبئی:کویتی آئل ٹینکر پر ایرانی ڈرون کا حملہ
آئل ٹینکر / AP
9 گھنٹے قبل

کویت پیٹرولیم کارپوریشن  کے مطابق ،ایک  کویتی خام تیل ٹینکر 'الصالمی' پر  آج  صبح متحدہ عرب امارات کی دبئی پورٹ کے  قریب  ایک ایرانی ڈرون نے حملہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ  ٹینکر پر حملہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ شب  12 بجکر 10 منٹ پر  ہوا ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کے وقت جہاز خام تیل سے مکمل طور پر بھرا ہوا تھا ۔

کویت نیوز ایجنسی (KUNA) کے ذریعے جاری کیے گئے بیان کے مطابق حملے سے ٹینکر کومادی نقصان پہنچا اور جہاز پر آگ بھڑک اٹھی۔

دبئی کے میڈیا آفس نے کہا کہ کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور ٹینکر کا تمام عملہ محفوظ ہے۔

دبئی حکام نے کہا کہ امدادی  ٹیموں نے صورتحال  کو کامیابی کے ساتھ قابو میں کر لیا اور مزید کہا کہ تیل کا کوئی رساؤ رپورٹ نہیں ہوا۔

دریافت کیجیے
اگلا نمبر کیوبا کا ہے: ٹرمپ
مادورو کا امریکی حراستی مرکز سے پہلا عوامی پیغام
یورپ بھر میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے
اسرائیل نے غزہ میں ایک بچّی سمیت 6 فلسطینیوں کو قتل کر دیا
ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی
پینٹاگون، ایران میں چند ہفتوں کے، برّی آپریشن کی تیاریوں میں
ترکیہ: اردوعان۔بیچیروویچ ملاقات
پاکستان ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے ساتھ مشرق وسطی جنگ پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا
وٹکوف: ایران کے ساتھ مذاکرات 'اس ہفتے' ہوں گے، ٹرمپ: ہم معاہدے کے قریب ہیں
کٹ کیٹ اڑ گئی: یورپ میں 12 ٹن چاکلیٹ چوری
اسرائیلی فوج غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملوں کو نظر ِ انداز کر رہی ہے
یوکرین پر روسی حملوں میں ایک میٹرنٹی ہسپتال اور شہری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، 3 افراد ہلاک
ایرانی میزائلوں کا سعودی عرب میں امریکی بیس پر حملہ، 12 امریکی فوجی زخمی، کئی طیاروں کو نقصان
ترکیہ: ایران جنگ پر ثالث ملک پاکستان کے ساتھ ممکنہ اجلاس عنقریب ہو سکتا ہے
ایردوان: دوسری عالمی جنگ کے بعد کے عالمی نظام کو اپنی مشروطیت کے بحران کا سامنا ہے