ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
صدر ایردوان: تیل کے لیے لڑی گئی جنگیں مستقبل میں پانی کی جنگ میں بدل جائیں گی
ہ ایک ایسی صدی میں جہاں تمام شعبوں میں طاقت کی جنگ زور پکڑ رہی  ہے، پانی پیداواری عمل اور توانائی کے ایک کلیدی جز کے طور پر سب سے زیادہ اسٹریٹجک اور قیمتی وسیلہ ہے۔
صدر ایردوان: تیل کے لیے لڑی گئی جنگیں مستقبل میں پانی کی جنگ میں بدل جائیں گی
صدر کا کہنا تھا کہ اس جدوجہد کے آثار خطے میں جاری مسلح تنازعات میں پہلے ہی نظر آ رہے ہیں۔ / AA
6 گھنٹے قبل

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ گزشتہ صدی میں تیل اور نامیاتی  ایندھن کی جدوجہد آنے والے دور میں پانی کے لئے بدل جائے گی، کیونکہ طاقت کی جنگ میں  تیزی آ رہی ہے۔

ریاستی ہائیڈرالک ورکس کی جانب سے قائم کردہ نئے کارخانے  کی افتتاحی  تقریب  میں شرکت کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، خشک سالی، آبادی میں اضافہ، شہر کاری اور صنعتی کاری جیسے عوامل آبی وسائل پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا بھر میں 2.2 ارب  انسانوں کو  پینے کےصاف  پانی تک رسائی  حاصل نہیں ، اور بتایا کہ  عالمی آبی ترقیاتی رپورٹ  میں پیش کردہ ایک اندازے کے مطابق  2050 تک تقریباً چھ ارب لوگ  مطلوبہ سطح تل  صاف پانی تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر بن جائیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایک ایسی صدی میں جہاں تمام شعبوں میں طاقت کی جنگ زور پکڑ رہی  ہے، پانی پیداواری عمل اور توانائی کے ایک کلیدی جز کے طور پر سب سے زیادہ اسٹریٹجک اور قیمتی وسیلہ ہے۔

صدر نے کہا کہ اس جدوجہد کی علامتیں خطے میں جاری مسلح تنازعات میں پہلے ہی دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے کل آبی ذخائرکا صرف 2.5 فیصد  قابل ِ نوش  ہے، اور عالمی آبادی جو  1960 میں تین ارب  تھی سے بڑھ کر آج آٹھ ارب سے زائد ہو چکی ہے، جبکہ بارشوں کی مقدار تبدیل نہیں ہوئی۔

ایردوان نے مزید کہا کہ جب صاف پانی کے ذرائع کی ضرورت بڑھ رہی ہے تو تیز رفتار استعمال اور آلودگی کے باعث آبی وسائل بدقسمتی سے تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
سینئر ایرانی عہدیدار امریکی-اسرائیلی حملے میں شدید زخمی
پاکستان۔افغانستان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے
انڈونیشیا:اسرائیل کی باتوں پر بھروسہ نہیں،بم دھماکے کی تفتیش کروائی جائے
کریمیا میں روسی فوجی طیارے کا حادثہ، سوار تمام افراد ہلاک
پاکستانی فوج کا آپریشن ، 13 دہشت گرد ہلاک
ہرمز کھلوانے کےلیے فوجی کاروائی کی تیاریاں،ابو ظہبی کے شامل ہونے کاامکان
ٹرمپ، جنگ ختم کرنے کا سفارتی راستہ تلاش کریں: پوپ لیو
ترکیہ نے کوسووا کو شکست دے کر 2026 عالمی فٹ بال کپ ٹورنا منٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا
ترکیہ: اسرائیلی قانون غیر آئینی اور نسلی ہے
دبئی:کویتی آئل ٹینکر پر ایرانی ڈرون کا حملہ
امریکہ-ایران معاہدہ ہو بھی گیا تب بھی لبنان پر حملے نہیں رکیں گے:نیتن یاہو
ہیٹی میں گینگ قتلِ عام میں کم ازکم 70 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
مسلم و مسیحی مقدس مقامات تک محدود رسائی،7 ممالک کی مشترکہ مذمت
لبنان میں جنگ کے دوران 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز اجرت کے طابع بنانے کا منصوبہ