ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترک صدر اور امیرِ قطر کے درمیان خطے کی تازہ پیش رفت پر ٹیلی فونک بات چیت میں غور
ایردوان اور شیخ تمیم نے قطر-ترک مشترکہ جوائنٹ فورس کمانڈ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ترک صدر اور امیرِ قطر کے درمیان خطے کی تازہ پیش رفت پر  ٹیلی فونک بات چیت میں غور
کال کے دوران، شیخ تمیم نے اردگان کا شکریہ ادا کیا ان کی "ہمارے خطے میں جنگ روکنے" کی کوششوں پر، بیان میں کہا گیا۔ (فائل) / AA
25 مارچ 2026

ترک  محکمہ اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی نے فون پر بات چیت کے دوران ہیلی کاپٹر کے حادثے  کے حوالے سے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطےکی حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایردوان اور شیخ تمیم نے قطر-ترک مشترکہ جوائنٹ فورس کمانڈ کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ترک کی وزارت دفاع کے مطابق، حادثہ جمعہ کی شام پیش آیا جب قطری مسلح افواج کا ایک ہیلی کاپٹر قطر-ترک مشترکہ جوائنٹ فورس کمانڈ کے تحت تربیتی سرگرمیوں کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں جا گرا۔

اس واقعے میں سات افراد ہلاک ہوئے، جن میں چار قطری مسلح افواج کے اہلکار، ایک ترک مسلح افواج کا رکن اور اسیل سان دفاعی کارپوریشن کے دوٹیکنیشن  شامل تھے۔

بیان کے مطابق اس دوران  شیخ تمیم نے خطے میں جنگ روکنے' کی کوششوں پر ترک  صدر کا شکریہ ادا کیا ۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ 'دونوں ممالک کی ٹیمیں مسلسل رابطے میں رہیں گی'۔