ایشیا
3 منٹ پڑھنے
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
اندرونی سطح پر مقابلہ بڑھنے کے ساتھ، BYD بیرونِ ملک ترقی پر شرط لگا رہی ہے اور اب توقع کرتی ہے کہ 2026 میں اس کی برآمدات 1.5 ملین گاڑیوں سے تجاوز کر جائیں گی
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
برقی گاڑیاں / AP

مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں آنے والے اضافے نے جنوب مشرقی ایشیا کی آٹو مارکیٹ کو تیزی سے تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے، کیونکہ صارفین بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں سے بچنے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں  کی فروخت میں زبردست اضافہ کر رہے ہیں۔

تنازع شروع ہونے کے بعد خام تیل کی قیمتیں تقریباً 50 فیصد بڑھ چکی ہیں، اور پیر کے روز ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کر گئی ہیں، جس سے پورے ایشیا میں ایندھن پر انحصار کرنے والی معیشتیں دباؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔

درآمد شدہ تیل کے محدود متبادل ہونے کی وجہ سے اس اضافے نے گھریلو صارفین کو سخت متاثر کیا ہے  جبکہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو بڑا فائدہ پہنچا ہے۔

ویتنام کی معروف صنعت کار کمپنی VinFast اس صورتحال سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں سامنے آئی ہے۔ نیسڈیک میں درج اس کمپنی نے مارچ میں ملکی فروخت میں سال بہ سال 127 فیصد اضافے کی اطلاع دی، جو 27,600 گاڑیوں تک پہنچ گئی۔

اس سال ویتنام میں الیکٹرک گاڑیاں پہلے ہی   گاڑیوں کی فروخت کا تقریباً 40 فیصد حصہ بن چکی ہیں اور یہ رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

 

" VinFast کے ایک شو روم کے سینئر سیلز ایگزیکٹو نے کہا کہ اس وقت  صارفین گاڑیوں کے انتخاب میں ایندھن کی لاگت کو بہت زیادہ مدنظر رکھ رہے ہیںاور بتایا کہ گزشتہ ماہ آدھے سے زیادہ خریدار پیٹرول سے الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقل ہو گئے۔

صارفین کی آمد میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے طلب پوری کرنے کے لیے دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کرنا پڑی ہے۔

یہ رجحان صرف ویتنام تک محدود نہیں۔ چینی آٹو ساز کمپنیاں  جن کی قیادت BYD کر رہی ہے  بدلتے ہوئے صارف رویوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پورے جنوب مشرقی ایشیا میں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

اندرونی سطح پر مقابلہ بڑھنے کے ساتھ، BYD بیرونِ ملک ترقی پر شرط لگا رہی ہے اور اب توقع کرتی ہے کہ 2026 میں اس کی برآمدات 1.5 ملین گاڑیوں سے تجاوز کر جائیں گی۔

صنعتی اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں چینی الیکٹرک گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنی ہو گئیں جن میں جنوب مشرقی ایشیا ایک اہم بازار ہے۔

حکومتیں بھی اس میں شامل ہو رہی ہیں: انڈونیشیا نے حال ہی میں توانائی کی زیادہ کھپت کو کم کرنے کے لیے قومی EV ایکو سسٹم کی ترقی کو تیز کرنے کا عہد کیا ہے۔

 یہ تبدیلی عارضی کے بجائے زیادہ تر ساختی نظر آتی ہے۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر طلب بڑھ رہی ہے، اور جاپان، جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ جیسے بازاروں میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن دوگنی سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ بھارت اور آسٹریلیا میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دریافت کیجیے
تائیوان کا مسئلہ نہ سنبھالا گیا تو تصادم ہو سکتا ہے:چین
بھارت میں تیز ہواؤں کےجھکڑوں  نے 90 افراد کی جان لے لی
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
ایئر ایشیا نے 150 عدد ایئربس جیٹ کی خرید کامعاہدہ کر لیا
"توانائی کا بحران"آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس
ایٹمی ہتھیار بنانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا:شمالی کوریا
بھارت کے ریاستی انتخابات،بی جے پی کی کامیابی
چین میں آتشبازی کا سامان بنانے والے کارخانےمیں دھماکا، 21 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں ٹرین حادثہ،14 افراد ہلاک درجنوں زخمی
امریکا نے جنوبی کوریا کے ساتھ سیٹلائٹ اینٹیلجنس معلومات کا تبادلہ محدود کر دیا
شمالی کوریا نے کلسٹر بم اور بیلسٹک میزائلوں کا آزمائشی تجربہ کر ڈالا
شمالی کوریا نے اس ماہ چوتھی بار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
بنگلہ دیش: کارخانے میں آگ لگ گئی،5 افراد جل کر ہلاک
بحیرہ ملوکا میں 7٫8 شدت کا زلزلہ،ہمسایہ ممالک میں سونامی انتباہ
انڈونیشیا:اسرائیل کی باتوں پر بھروسہ نہیں،بم دھماکے کی تفتیش کروائی جائے
بھارت میں مردم شماری کا آغاز،کیا اس کی سیاسی نمائندگی بدل جائے گی؟
لاریجانی اور سلیمانی کو ختم کر دیا گیا ہے:اسرائیلی وزیر