کریمیا پر یوکرینی حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
روس کے الحاق کردہ علاقے کریمیا میں مقرر کردہ سربراہ سرگئی اکسیونوف نے ٹیلیگرام سے جاری بیان میں کہا ہے کہ "سمفیروپول میں غیر رہائشی تنصیبات پر دشمن کے حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔"
اکسیونوف نے چند گھنٹوں بعد ایک اور بیان میں کہا ہے کہ یوکرینی ڈرونعلاقے سے گزرتی ایک مسافر ٹرین سے ٹکرا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ"ازوفسکے سے کیرچ جانے والی ایک مضافاتی ٹرین پر دشمن کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہنگامی امدادی اور آپریشنل ٹیمیں موقع پر ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔"










