دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ نے یوکرین کے لئے اسلحہ فروخت پیکیج منظور کر لیا
یہ فروخت یوکرین کو موجودہ اور مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور علاقائی سلامتی کے فرائض سر انجام دینے کا اہل بنائے گی: امریکہ وزارتِ خارجہ
امریکہ نے یوکرین کے لئے اسلحہ فروخت پیکیج منظور کر لیا
فروری 2022 میں یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے، امریکہ کیو کو فوجی اور انسانی امداد کی مد میں تقریباً 187 ارب ڈالر بھیج چکا ہے۔ (تصویر: فائل) / Reuters

امریکہ نے یوکرین کے لئے 373،6 ملین ڈالر مالیت  کے اسلحہ فروخت پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یوکرین  کے لیے 373.6 ملین ڈالر مالیت کے اور جی پی ایس گائیڈڈ بم کِٹوں  پر مشتمل  اسلحے کی فروخت کی منظوری دے دی  گئی ہے۔

منگل کے روز جاری  کردہ بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ 'فارن ملٹری سیلز' پروگرام کے تحت کییف کو جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک امیونیشن۔ایکسٹینڈڈ رینج (JDAM-ER) کِٹیں اور متعلقہ سازوسامان کی فروخت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اسلحہ فروخت پیکیج میں 1200 عددKMU-572 JDAM ٹیل کٹیں اور 332عدد KMU-556 JDAM ٹیل کٹیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ پیکیج میں  فیوز سسٹم، اسپیئر پارٹس، لاجسٹک سپورٹ اور تکنیکی دستاویزات بھی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " مجوزہ فروخت، یورپ میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے ایک اہم شراکت دار ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے کی وجہ سے، امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

وزارت نے مزید کہاہے کہ "یہ فروخت یوکرین کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔ خاص طور پر فضائی دفاع کو مضبوط کرکےیوکرین کو موجودہ اور مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے اور علاقائی سلامتی کے فرائض سر انجام دینے کا اہل بنائے گی۔ یوکرین کو اس  سازوسامان اور خدمات کو اپنی مسلح افواج میں شامل کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی"۔

فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا

بیان میں  امریکہ وزارتِ خارجہ نے زور دیا ہےکہ مجّوزہ فروخت سے "خطے میں بنیادی فوجی توازن تبدیل نہیں ہوگا اور امریکہ کی دفاعی تیاری پر بھی  کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا"۔

واضح رہے کہ فروری 2022 میں یوکرین۔روس جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکہ ، فوجی اور انسانی امداد کی صورت میں، کییف کو تقریباً 187 ارب ڈالر فراہم کر چُکا ہے۔

دریافت کیجیے
ایران: امریکی فوج کو نشانہ بنایا جائے گا
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز،طیارے میں فنی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانہ
پاک-ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ،مذاکراتی بحالی پر غور
امریکہ فوجی مداخلت کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے: کیوبا
امریکہ، جرمنی کا 'اہم ترین ساجھے دار' ہے: مرز
امریکی جہاز ہرمز میں غیر جانبدار جہازوں کو اسکورٹ کریں گے:ٹرمپ
امریکہ نے ایرانی جہاز بمعہ عملے پاکستان کے حوالے کر دیا
ایران نے امریکہ کو 1 ماہ کا الٹی میٹم دے دیا
جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہو سکتی ہے:ٹرمپ
یورپ اسرائیل کی معاونت بند کرے:اقوام متحدہ رپورٹر
اسرائیلی کابینہ کا اجلاس،نسل کشی کے دوبارہ آغاز پر غور ہوگا
ٹرمپ کے آٹو ٹیرف میں اضافے سے جرمن معیشت کو تقریباً 18 بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: رپورٹ
امریکہ نے اسرائیل، امارات، کویت اور قطر کو 8.6 بلین ڈالر کے ہتھیار  فروخت کرنے کی منظوری دے دی
روسی حملے میں کیف کے خرسون شہر میں دو افراد ہلاک
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک مناسڑ اور نن مکتب کو مسمار کر دیا