ترکیہ جینڈرمیری فورس نے اسپین میں، 40 ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے، منعقدہ پولیس اور فائر فائٹر کھیلوں کے مقابلوں میں60 طلائی، 27 نقرئی اور 14 کانسی کے تمغوں سمیت کُل 101 تمغے جیت لئے ہیں۔
اسپین کے شہر ویگو میں 9 تا 18 اکتوبر 2026ء کے دوران یورپی پولیس اور فائر فائٹروں کے لئے منعقد ہ 11ویں کھیلوں کے مقابلوں میں ترکیہ جینڈرمیری فورس نے 16 کھلاڑیوں کے ساتھ شرکت کی۔
40 ممالک کے نمائندوں کی شرکت سے منعقدہ ان مقابلوں میں ترکیہ جینڈرمیری فورس نے 60 طلائی، 27 نقرئی اور 14 کانسی کے تمغوں سمیت کُل 101 تمغے حاصل کئے ہیں۔ ترک کھلاڑیوں نے نشانہ بازی، تیراکی، غوطہ خوری، ایتھلیٹکس، سمت بندی، پنجہ آزمائی، کشتی، جوڈو، کک باکسنگ اور باکسنگ سمیت 10 کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
ترکیہ جینڈرمیری فورس کے دستے میں شامل تمام 16 کھلاڑیوں نے تمغے جیتے۔تیراکی ٹیم نے 29، ایتھلیٹکس ٹیم نے 27،سمت بندی ٹیم نے 17، نشانہ بازی ٹیم نے 16اور کک باکسنگ اور کشتی کی ٹیموں نے چھ، چھ تمغے حاصل کئے ہیں۔



















