ترک وزارت خارجہ نے اردن کے شہر کریک میں ایک گرجا گھر پر ہونے والے مسلح حملے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا۔
بیان میں رجا گھر پر کیے گئے اس مسلح حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا: "حملے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین اور اردنی عوام کے لیے ہم تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، زخمیوں کے لیے فوری شفاء کی دعا کرتے ہیں۔ ملک کی یکجہتی اور امن کو نشانہ بنانے والے اس منحوس حملے کے خلاف ہم اردن کے ساتھ اپنی یکجہتی ایک بار پھر دہراتے ہیں۔"
کریک میں ایک گرجا گھر پر ہونے والے اس مسلح حملے میں 7 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے تھے۔
اردن کے وزیرِ اعظم جعفر حسن نے اعلان کیا تھا کہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کی یاد میں پورے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔






















