امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا میں آنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ ایران کو مذاکرات کے میز پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس معاملے سے متعلق ایک پوسٹ جاری کی۔
اے بی سی نیوز کے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہ واشنگٹن انتظامیہ تہران کو مذاکراتی میز تک لانا چاہتی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے لیے "کوئی وقعت نہ ہونے والے" معاہدے پر دستخط کرنا یا نہ کرنا ہمارے لیے اہمیت نہیں رکھتا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی موجودہ اسٹریٹجک پوزیشن کہیں زیادہ مضبوط ہے اورآبنائے ہرمز تقریباً مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی معیشت زوال پذیری کی شکار ہے اور تہران انتظامیہ ناگزیر نتائج کو مؤخر کرنے کے درپے ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے یہ سوال بھی کیا: "ایرانی عوام کب اٹھ کر بغاوت کرتے ہوئے جنگ کریں گے؟"





















