سیاست
3 منٹ پڑھنے
متحدہ عرب امارات کی مغربی کنارے پر دو مساجد کو نذر آتش کیے جانے کی مذمت
وزارت نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائے تاکہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور وسیع خطے میں مزید کشیدگی کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔
متحدہ عرب امارات کی مغربی کنارے پر دو مساجد کو نذر آتش کیے جانے کی مذمت
نابلس کے قریب اسرائیلی آباد کاروں کے حملے کے بعد مسجد میں وال چاکنگ اور نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔ / Anadolu Agency

متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ مغربی کنارہ کے مختلف شہروں اور دیہات میں غیرقانونی اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

اتوار کو جاری ایک بیان میں یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے ان تازہ حملوں کو، جن میں دو مساجد کو آگ لگا دی گئی، مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات اور انتہاپسندی کی کارروائی  قرار دیا۔

وزارتِ خارجہ نے غیرقانونی آباد کاروں کے تواتر سے حملوں کی بھی مذمت کی اور اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ پوری ذمہ داری قبول کرے۔ اس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تشدد کی اعلانیہ مذمت کرے اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرائے۔

وزارت نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ بالواسطہ منظوری کے مترادف ہوگا، جو نفرت، نسل پرستی اور عدم استحکام کو ہوا دے گا۔

وزارت نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائے تاکہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور وسیع خطے میں مزید کشیدگی کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔

وزارت نے مشرقِ وسطیٰ کے امن عمل کو دوبارہ زندہ کرنے، ایک منصفانہ اور جامع امن کے حصول، اور دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈالنے والی غیرقانونی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

مساجد اور شہری الگ الگ حملوں میں نشانہ بنے

اتوار کے اوائل میں، فلسطینی حکام کے مطابق، غیرقانونی اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں الگ الگ حملوں میں دو مساجد کو نذرِ آتش کر دیا ۔

سرکاری فلسطینی نیوز ایجنسی وفا نے  اطلاع دی ہے  کہ غیرقانونی آباد کاروں نے قور کے گاؤں پر دھاوا بولا اور مسجد کو آگ لگا دی، جس سے عمارت اور اس کے اندرونی حصے کو جزوی نقصان پہنچا۔

فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق جمعہ کو، اسرائیلی فوج کی پشت پناہی میں غیرقانونی آباد کاروں نے نابلس کے قریب تل نامی فلسطینی قصبے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ مقابلے کے دوران فائرنگ میں دو اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہوئے۔

اس کے بعد اسرائیلی افواج نے نابلس اور آس پاس کے شہروں پر محاصرہ عائد کیا، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی کارروائیاں کیں اور مقبوضہ مغربی کنارہ میں ایک وسیع 'فوجی کارروائی' کی تیاریوں کا اعلان کیا۔

سرکاری فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی افواج اور آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں کم از کم 1,182 فلسطینیوں کو ہلاک کیا، ہزاروں کو زخمی کیا اور تقریباً 24,000 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے