دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ معاشی اقدامات کے ذریعے ہم پر دباو بڑھا رہا ہے:کیوبا
روڈریگیز نے منگل کو ایکس پر کہا کہ امریکی حکومت اس بات کے اشارے دینے پر مُصر ہے کہ کیوبا کے خلاف فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے کیونکہ ملک تباہ ہو چکا ہے  اور اسے آزاد کرانا ایک اعزاز ہوگا
امریکہ معاشی اقدامات کے ذریعے ہم پر دباو بڑھا رہا ہے:کیوبا
کیوبا / Reuters

کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو روڈریگیز نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ معاشی اقدامات کے ذریعے ہمارے ملک پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔

روڈریگیز نے منگل کو ایکس پر کہا کہ امریکی حکومت اس بات کے اشارے دینے پر مُصر ہے کہ کیوبا کے خلاف فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے کیونکہ ملک تباہ ہو چکا ہے  اور اسے آزاد کرانا ایک اعزاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں مضحکہ خیز اور منافقانہ بات یہ ہے کہ امریکہ نے دہائیوں سے معاشی جنگ مسلط کر کے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے اور گزشتہ دو مہینوں کے دوران اس حکومت نے دو نسل کش ایگزیکٹو آرڈرز کے نفاذ کے ذریعے یہ کام اور بھی زیادہ جوش کے ساتھ کیا ہے۔

روڈریگیز نے کہا کہ معاشی پابندیاں اور کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی دونوں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوں گی اور انہیں بین الاقوامی جرائم قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ناکہ بندی اور توانائی کے محاصرے کے ساتھ ساتھ نئی ماورائے سرحدی جابرانہ تدابیر ،فوجی حملے کی دھمکی اور خود جارحیت  سب بین الاقوامی جرائم ہیں۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے منگل کو اس بات کی تردید کی کہ واشنگٹن کیوبا پر تیل کی ناکہ بندی مسلط کر رہا ہے حالانکہ امریکہ نے کسی بھی ایسے ملک پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جو اس جزیرہ نما ملک کو تیل فروخت کرے۔

روبیو نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ کیوبا پر فی الحال کوئی باقاعدہ تیل کی ناکہ بندی نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ کیوبا کی موجودہ صورتحال ناقابلِ قبول ہے اور امریکہ اس کا حل نکالے گا۔

دریافت کیجیے
ایران: امریکی فوج کو نشانہ بنایا جائے گا
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز،طیارے میں فنی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانہ
پاک-ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ،مذاکراتی بحالی پر غور
امریکہ فوجی مداخلت کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے: کیوبا
امریکہ، جرمنی کا 'اہم ترین ساجھے دار' ہے: مرز
امریکی جہاز ہرمز میں غیر جانبدار جہازوں کو اسکورٹ کریں گے:ٹرمپ
امریکہ نے ایرانی جہاز بمعہ عملے پاکستان کے حوالے کر دیا
ایران نے امریکہ کو 1 ماہ کا الٹی میٹم دے دیا
جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہو سکتی ہے:ٹرمپ
یورپ اسرائیل کی معاونت بند کرے:اقوام متحدہ رپورٹر
اسرائیلی کابینہ کا اجلاس،نسل کشی کے دوبارہ آغاز پر غور ہوگا
ٹرمپ کے آٹو ٹیرف میں اضافے سے جرمن معیشت کو تقریباً 18 بلین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: رپورٹ
امریکہ نے اسرائیل، امارات، کویت اور قطر کو 8.6 بلین ڈالر کے ہتھیار  فروخت کرنے کی منظوری دے دی
روسی حملے میں کیف کے خرسون شہر میں دو افراد ہلاک
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں ایک مناسڑ اور نن مکتب کو مسمار کر دیا