امریکہ نے آبنائے ہُرمز میں دو ایرانی ڈرون مار گرائے ہیں۔
امریکی مرکزی کمان 'سینٹ کام' نے سرکاری ایکس اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ"مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی افواج نے، آج علی الصبح، آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے لئے خطرہ تشکیل دینے والے، دو ایرانی دو خودکش ڈرون مار گرائے ہیں۔ امریکی افواج ایرانی جارحیت کے خلاف دفاع جاری رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیارحالت میں ہیں"۔
واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے کئی ہفتوں سے جاری بالواسطہ مذاکرات کے باوجود، دونوں جانب سے جوابی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایران نے ہفتے کے روز امریکہ کے اتحادی ممالک بحرین اور کویت پر میزائل حملوں سمیت متعدد کارروائیاں کیں۔
ہفتے کی صبح CENTCOM جاری کردہ بیان میں سینٹ کام نے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنا کر کئے گئے حملوں کے بعد ایران کے شہر سرک اور جزیرہ قشم میں واقع ساحلی نگرانی کے ریڈار مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بعد ازاں ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے ایک جوابی بیان میں ، ان حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
















