سیاست
2 منٹ پڑھنے
نائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
تہران 'دوسرے دور کے لیے رضامند' ہے، لیکن 'اس کے بارے میں  فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا'، پاکستان
نائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے پاکستان جانے والے ایک وفد کی قیادت کریں گے۔ (تصویر: فائل) / Reuters

اامریکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس منگل کو ایران کے بارے میں بات چیت کے لیے پاکستان  جا رہے ہیں ۔

امریکی نیوز سائٹ Axios نےتین امریکی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا  ہے جنگ ختم کرنے کے لیے ممکنہ معاہدے پر ایران کے ساتھ بات چیت  کی غرض سے وینس منگل کی صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس پیر کو تہران سے اس بات کا اشارہ ملنے کا انتظار کر رہا تھا کہ آیا وہ اپنا مذاکراتی وفد اسلام آباد بھیجے گا۔

ثالث ممالک نے  ایرانی حکام سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات میں شرکت کریں اور انہیں وفد بھیجنے کی تاکید کی گئی ہے۔

تہران نے ابھی تک اسلام آباد کو وفد بھیجنے کا حتمی اعلان نہیں کیا۔ تاہم پاکستانی ذرائع نےنیو یارک پوسٹ کو بتایا کہ تہران 'دوسرے دور کے لیے رضامند' ہے، لیکن 'اس کے بارے میں  فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا'۔

مرکزِ ثقل

دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق ان مذاکرات میں اسٹیو وِٹکوف، جیراڈ کشنر اور دیگر سینئر شخصیات موجود ہو سکتی ہیں، مگر مرکزِ ثقل جے ڈی وینس ہی ہیں۔

امریکی نائب صدر پر اس جنگ سے باہر نکلنے کے عمل کی رہنمائی  کا فرض سونپا گیا ہے، جو  عالمی معیشت اور توانائی کی پیچیدہ رسد کی زنجیروں پر دباؤ ڈالتے رہنے کے باعث تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

پاکستان نے 11-12 اپریل کو اعلیٰ سطحی امریکی-ایرانی پہلے براہِ راست رابطے کی میزبانی کی، جو 1979 میں دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات ختم ہونے کے بعد پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات تھی، مگر یہ  بات چیت بغیر کسی بڑی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔

اتوار کی رات اسلام آباد کو سخت سیکیورٹی لاک ڈاؤن میں رکھا گیا، حکام نے شہر بھر میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کرنے کی تصدیق کی ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران: امریکہ کی "بحری قزاقی" کا بھرپور جواب دیا جائے گا
جنوبی لبنان میں 1اسرائیلی فوجی ہلاک،نو زخمی
شمالی کوریا نے اس ماہ چوتھی بار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا
امریکہ-ایران مذکرات اچھی سمت میں ہیں:ٹرمپ
روس:استنبول میں مذکرات کے ممکنہ دوبارہ آغاز کو مثبت دیکھتا ہے
تہران کی نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: باقر قالیباف
پاکستانی وزیر اعظم انطالیہ سے صدر ایردوان  کے لیے تعریفی الفاظ اور دوستی کے پیغامات کے ساتھ روانہ
اسرائیل سیکورٹی کو بہانہ بنا کر 'زمینوں پر مزید قبضہ' کر رہا ہے، ترک وزیر خارجہ فیدان
آسڑیلیا اور جاپان کے مابین 7 بلین ڈالر کے جنگی جہازوں کی تیاری کا معاہدہ طے
ترک وزیر خارجہ کی امریکہ۔ایران معاہدے کے ایجنڈے پر مصر، پاکستان اور سعودی عرب کے ہم منصبوں سے ملاقات
ایردوان: ایران پر غیر قانونی حملوں سے علاقائی سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے
ایران: جب تک لبنان میں فائر بندی جاری ہے ہُرمز کھُلا رہے گا
صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات
ایران نے آبنائے ہُرمز کو تمام جہازوں کے لئے کھولنے کا اعلان کر دیا
آرتیمیس دوئم کی ٹیم زمینی ماحول سے ہم آہنگی کے مرحلے میں