سیاست
1 منٹ پڑھنے
ایرانی ریاستی ٹیلی ویژن: وزیر خارجہ عراقچی کی ٹرمپ کے خصوصی نمائندوں ویٹکوف اور کشنر سے ملاقات
اس ملاقات میں عراقچی نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے اپنی شرائط امریکہ کے سامنے رکھیں۔
ایرانی ریاستی ٹیلی ویژن: وزیر خارجہ عراقچی کی ٹرمپ کے خصوصی نمائندوں ویٹکوف اور کشنر سے ملاقات
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن: "وزیر خارجہ عراقچی نے ٹرمپ کے خصوصی نمائندوں وٹکوف اور کشنر سے ملاقات کی"

اطلاع  کے مطابق'امریکی حکام  کے پُر زور اصرار  پر'  ایرانی وزیر خارجہ عبّاس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نیویارک میں یکجا ہوئے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے تصدیق کی کہ وزیر خارجہ عراقچی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود تھے، جہاں انہوں نے ٹرمپ کے مشیروں وٹکوف اور کشنر سے ملاقات کی۔

'امریکی حکام کی مسلسل درخواست پر' ہونے والی اس ملاقات میں عراقچی نے ایران کے خلیجِ ہرمز کی گزرگاہ کھولنے کے لیے اپنی شرائط امریکہ کے سامنے رکھیں۔

ایران کی جانب سے پیش کردہ شرائط: امریکی بحری محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے، ایران کے منجمد شدہ تمام اثاثے آزاد کیے جائیں  اور  تمام علاقوں میں جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔

نیویارک میں ہونے والی یہ ملاقات تہران اور واشنگٹن کے درمیان جون میں پاکستان میں دستخط شدہ معاہدے کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد پہلی اعلیٰ سطحی روبِرو ملاقات تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی حکام نے نیویارک میں ایرانی وفد کے نمائندوں کے ساتھ  ایک خوش آئند ملاقات کی ہے جو تقریباً تین گھنٹے تک  جاری رہی۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
روس نے کیف کو بڑھتی ہوئی ہتھیار کی فراہمی پر برطانوی سفارت کار کو طلب کر لیا