غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے غزہ بھر میں 2 بچوں سمیت کم از کم آٹھ فلسطینی قتل کر دیئے
جنگ بندی منصوبے کے اگلے مرحلے پر اتفاق کے باوجود  اسرائیل نے غزہ بھر میں فضائی حملے کر کے دو بچوں سمیت کم از کم آٹھ فلسطینیوں کو قتل اور متعدد کو زخمی کر دیا
اسرائیل نے غزہ بھر میں 2 بچوں سمیت کم از کم آٹھ فلسطینی قتل کر دیئے
ایک سوگوار اس فلسطینی لڑکی کی میت اٹھائے ہوئے ہے جو غزہ میں ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئی تھی، 30 جولائی 2026ء [فائل]۔ / Reuters

جمعہ کے روز جنگ بندی منصوبے کے اگلے مرحلے پر عمل درآمد کے حوالے سے اتفاق ہونے کا اعلان کئے جانے کے باوجود  اسرائیل نے غزہ بھر میں فضائی حملے کر کے دو بچوں سمیت کم از کم آٹھ فلسطینیوں کو قتل  اور متعدد کو زخمی  کر دیا ہے۔

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں واقع ناصر اسپتال کے ایک طبی ذریعے کے مطابق اسرائیل نے اتوار کی صبح  شہر کے شمال مغربی علاقے القرارہ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔

 حملے میں ایک ہی خاندان کے میاں بیوی اور ان کی بیٹی  پر مشتمل تین افراد جاں بحق اور تین دیگر  زخمی ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کی  انادولو ایجنسی کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق الہمس خاندان کے اپارٹمنٹ پر حملے کے نتیجے میں 38 سالہ محمود ذکی الہمس، ان کی 37 سالہ اہلیہ فاطمہ الہمس اور ان کی کم سن بیٹی شہید ہو گئے ہیں۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی توپ خانے نے خان یونس کے وسطی علاقے دارالسلام کو بھی نشانہ بنایا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے غزہ کے وسطی حصّے  دیر البلح کے مغرب میں واقع علاقے  المشعل  میں ایک گھر پر حملہ کر کے 68 سالہ کمال ابو معیلق اور ان کی 59 سالہ اہلیہ ہدیٰ کو قتل کر دیا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کی نسل کُشی جنگ

غزہ شہر میں بندرگاہ کے قریب واقع السوسی ٹاور میں ایک اپارٹمنٹ پر اسرائیلی حملے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

شفا اسپتال کے ایک طبی ذریعے کے مطابق اس حملے میں 33 سالہ عبداللہ ابو طیف، ان کی 29 سالہ اہلیہ عبیر عنان اور ان کا پانچ سالہ بیٹا عزام ہلاک ہو  گئے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ شہر کے مغربی محلّے  نصر  میں فلسطین مسجد کے قریب واقع ایک اپارٹمنٹ پر ایک الگ حملے میں ایک فلسطینی کو  زخمی کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے التفاح کے مشرقی حصوں پر بھی فائرنگ کی، تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

غزہ وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل نے 10 اکتوبر 2025 سے نافذ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے کم از کم 1,222 افراد کو قتل اور 4,053 کو زخمی کر دیا ہے۔

وزارت نے مزید بتایا  ہےکہ اسرائیل، اکتوبر 2023 سے غزہ پر مسّلط کردہ نسل کُشی جنگ میں کم از کم 73,349 فلسطینیوں کو قتل اور 174,162 کو زخمی کر چُکا ہے۔

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے شہری بنیادی ڈھانچے کا تقریباً 90 فیصد تباہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق غزہ کی تعمیرِ نو پر تقریباً 70 ارب امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔

دریافت کیجیے
ایردوان: "ہم نے اپنی قوم کو خطرات سے دور رکھا ہے"
ایرانی مسلح افواج کا جنگ، فائر بندی اور جنگ کے بعد کے سناریوز کے لیے قومی دفاعی تیاریوں کا حکم
پینٹاگون کے نگران کا انکشاف: ایران جنگ سے 'حکمت عملی' گولہ بارود میں بہت زیادہ کمی ہوئی
بیلجین صوبائی حکومت  نے ایک معلمہ کو اسکول میں حجاب پہننے کے جواز میں برطرف کر دیا
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ہوائی اڈے کو درجنوں میزائلوں اور ڈراونز سے نشانہ بنایا
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں