امریکہ وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ ہنٹا وائرس سے متاثرہ کروز جہاز سے واپس بھیجے گئے 17 امریکی شہریوں میں سے ایک کا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔
وزارت نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ "ایک مسافر میں ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں اور ایک مسافر کے پی سی آر ٹیسٹ میں اینڈیز وائرس کم سطح پر مثبت پایا گیا ہے"۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں مسافروں نےواپسی کے دوران 'انتہائی احتیاطی تدابیر' کے تحت طیارے کے حیاتیاتی تحفظ یونٹوں میں سفر کیا ہے۔
ایم وی ہونڈیئس کروز جہاز کے ذریعےاسپین کے کنیری جزائر سے نکالے گئے امریکی مسافروں کو ریاست نبراسکا کے ایک خصوصی مرکز لے جایا جائے گا اور وائرس کی ہلکی علامات والے شخص کو ایک الگ مرکز میں رکھا جائے گا۔
بیان کے مطابق، امریکہ پہنچنے پر ان افراد کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور ان کی حالت کے مطابق مناسب دیکھ بھال اور مدد فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایم وی ہونڈیئس کروز جہاز کے تین مسافر ہلاک ہو چکے ہیں اور متعدد ہنٹا وائرس بیماری میں مبتلا ہیں۔
عموماً چوہوں اور دیگر کترنے والے جانوروں سے پھیلنے اور نادر دیکھنے کو ملنے والایہ وائرس عام طور پر متاثرہ جانوروں سے شروع ہوتا ہے لیکن اس کی وبائی قسم انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
قبل ازیں ایم وی ہونڈیئس کروز جہاز سے نکالے گئے ایک فرانسیسی مسافر میں اپنے وطن واپسی کے دوران ہنٹا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
ہسپانوی حکام نے متاثرہ کترنے والے جانور کے ساحل تک پہنچ سکنے کے خدشے کو مسترد کر دیا اور کہا ہےکہ اینڈیز پہاڑوں کے چوہے کا تیر کر ساحل تک پہنچنے کا امکان 'صفر'ہے۔











