مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل فلسطینی بچوں کی قصداً نسل کشی کر رہاہے:اقوام متحدہ
اقوامِ متحدہ کے تفتیش کاروں کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا غزہ میں جاری نسل کشی  کا ایک مرکزی حصہ بن چکا ہے
اسرائیل فلسطینی بچوں کی قصداً نسل کشی کر رہاہے:اقوام متحدہ
فلسطینی بچے

اقوامِ متحدہ کے تفتیش کاروں کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا غزہ میں جاری نسل کشی  کا ایک مرکزی حصہ بن چکا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن برائے تفتیش نے اعلان کیا ہے کہ اسے ایسے شواہد ملے ہیں جو یہ ثابت کرتے ہیں کہ "فلسطینی بچوں کو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا اور انہیں قتل کیا گیا"۔

تین اراکین پر مشتمل اس تفتیشی ٹیم نے، جو اقوامِ متحدہ کی طرف سے براہِ راست بیان جاری کرنے کی مجاز نہیں ہے، سب سے پہلے گزشتہ ستمبر کی ایک رپورٹ میں یہ طے کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کے خلاف اپنی جنگ میں نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے۔

حالیہ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدت اور ان کا منظم انداز بدستور جاری ہے؛ جس کی وجہ سے فلسطینی بچوں کی اموات، ان کے زخمی ہونے اور شدید ذہنی صدمے کا شکار ہونے کی شرح "بے مثال" سطح تک پہنچ گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ اس نتیجے پر پہنچنے کے لیے "معقول وجوہات" موجود ہیں کہ اسرائیلی حکام اور سیکیورٹی فورسز غزہ میں "نسل کشی کا جرم جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل  کی جانب سے 2021 میں قائم کیے گئے اس کمیشن نے بتایا کہ شدید جسمانی اور ذہنی چوٹیں، بڑے پیمانے پر ٹروما، بچوں کا یتیم ہونا، خاندانوں سے علیحدگی، معذوری، بار بار کا متبادل نقل مکانی بھوک اور تعلیم و صحت کے نظام کی تباہی نے غزہ میں "بچپن کو مٹا کر رکھ دیا ہے" اور یہ صورتحال خطے کے بچوں کو ان کی پوری زندگی تک متاثر کرتی رہے گی۔

اس تحقیقاتی پینل کی سربراہی کرنے والے بھارتی جج سری نواسن مرلیدھر نے اپنے بیان میں کہا کہ "اسرائیل بچوں کو نشانہ بنا کر فلسطینی عوام کے وجود اور ان کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی صلاحیت پر براہِ راست حملہ کر رہا ہے۔ اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد بھی، بچے مسلسل ہلاک اور شدید زخمی ہو رہے ہیں"۔

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے