جنوبی افریقہ میں گزشتہ 5 ہفتوں میں منکی پاکس کے 13 واقعات کی اطلاع
جنوبی افریقہ کی وزارت صحت کے مطابق، یکم جنوری سے 17 ستمبر تک ملک میں 18 تصدیق شدہ اور ایک ممکنہ منکی پاکس کا کیس درج کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں گزشتہ 5 ہفتوں میں منکی پاکس کے 13 واقعات کی اطلاع
وائرس (اے پی)

جنوبی افریقہ  میں گزشتہ 5 ہفتوں میں منکی پاکس کے  13 واقعات  رپورٹ ہوئے ہیں۔

زیادہ تر کیسز  کیپ ٹاؤن شہر سمیت ویسٹ کیپ صوبے میں سامنے آئے، 3 کیس گاؤٹینگ میں اور 1 کیس کوآزولو-نٹل صوبے میں درج ہوا۔

دوسری طرف وزارتِ صحت نے بتایا کہ کل کیسز میں سے 13 کیسز 13 اگست تا 17 ستمبر کے درمیان درج کیے گئے، اور اس سے وائرس کےمقامی  طور پر تیزی سے پھیلاؤ کا اشارہ ملتا ہے۔

مریضوں کی عمریں 23  تا 50 سال کے درمیان تھیں؛ ان میں سے 17 مرد اور ایک خاتون بتائی گئی۔

اعلان میں کہا گیا کہ عالمی ادارۂ صحت کی معاونت سے محدود مقدار میں MVA-BN ویکسین اور Tecovirimat دوا فراہم کی گئی ہے اور انہیں وبا کو قابو میں لانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

منکی پاکس وائرس

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق،  منکی  پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو Poxviridae فیملی  اور Orthopoxvirus جنس کے منکی  پاکس وائرس کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

بیماری کی عام علامات میں تیز بخار، سر، کمر اور پٹھوں میں درد، لمف غدود کا سوجنا، تھکاوٹ، سردی لگنا، کپکپی اور جلد پر چھالے شامل ہیں۔

منکی  پاکس وائرس چوہوں اور گلہریاں جیسےجانوروں یا متاثرہ افراد سے منتقل ہو سکتا ہے۔

وائرس کی وجہ سے ہونے والے جلد کے چھالوں کو چھونا، ان چھالوں سے آلودہ کپڑے، چادریں، تولیے اور اسی قسم کے سامان کا استعمال، اور جسمانی رطوبتوں   سے تعلق، پھیلاؤ کے اہم اسباب میں شامل ہیں۔

 

دریافت کیجیے
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
حماس کی رفح بریگیڈ کا کمانڈر مارا گیا ہے:اسرائیل
امریکہ اور شام کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر مذاکرات
مکہ پر حملے کی کوشش،او آئی سی کی مذمت
ایردوان: "ہم نے اپنی قوم کو خطرات سے دور رکھا ہے"
ایرانی مسلح افواج کا جنگ، فائر بندی اور جنگ کے بعد کے سناریوز کے لیے قومی دفاعی تیاریوں کا حکم
پینٹاگون کے نگران کا انکشاف: ایران جنگ سے 'حکمت عملی' گولہ بارود میں بہت زیادہ کمی ہوئی
بیلجین صوبائی حکومت  نے ایک معلمہ کو اسکول میں حجاب پہننے کے جواز میں برطرف کر دیا
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ہوائی اڈے کو درجنوں میزائلوں اور ڈراونز سے نشانہ بنایا
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر