دنیا
1 منٹ پڑھنے
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
حادثے کی تفتیش نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کریں گے۔
لاس اینجلس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد ہلاک
لاس اینجلس کے ایک علاقے چیٹس ورتھ میں بس حادثے کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے بعد امدادی کارکن جائے حادثہ پر کام میں مصروف ہیں، منگل، 15 ستمبر 2026ء۔ / AP

لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ  کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کے چیٹس ورتھ علاقے میں منگل کی شام ایک ہیلی کاپٹر گر کر جل گیا، اس حادثے میں  تین افراد ہلاک  جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا  ہے کہ  حادثے کی تفتیش نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کریں گے۔

اس سے قبل  مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر این بی سی ٹی وی چینل کا تھا  اور وہ گرنے سے قبل ایک بڑے بس حادثے کی جگہ کی کوریج کر رہا تھا، جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

LAFD کے کیپٹن برینڈن سلورمین نے صحافیوں سے کہا کہ وہ یہ قیاس آرائی نہیں کرنا چاہتے کہ یہ نیوز ہیلی کاپٹر تھا کیونکہ 'ہم نے  تاحال  اس کی تصدیق نہیں کی۔'

 

دریافت کیجیے
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے
یمنی فوج نے مغربی ساحل پر حوثی محاذوں پر فضائی حملے کیے
اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی امداد کے مرکز پر حوثیوں کے قبضے کی مذمت کی
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عراق سے ہونے والے حملے میں مشرق۔ مغرب پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے
ایران پر امریکی دباؤ 'خطرناک' مرحلے پر آن پہنچا ہے، پزشکیان