مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
قطر کے شہر راس لافان انڈسٹریل سٹی  میں ایک فیکٹری میں تکنیکی خرابی کے باعث ہونے والے دھماکے میں 54 افراد زخمی اور 18 دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
قطر / Reuters

قطر کے شہر راس لافان انڈسٹریل سٹی  میں ایک فیکٹری میں تکنیکی خرابی کے باعث ہونے والے دھماکے میں 54 افراد زخمی اور 18 دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

سول ڈیفنس کی ٹیموں اور ریسکیو کی خصوصی یونٹس نے اتوار کی شام کو ہونے والے اس دھماکے پر فوری کارروائی کی اور وہ موقع پر ہی بحران سے نمٹنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وزارت نے تصدیق کی ہے کہ یہ حادثہ صنعتی زون کے ایک پلانٹ میں آپریشن کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، حالانکہ عوام کی حفاظت کے لیے خطرہ بننے والے کسی قسم کے گیس کے اخراج کا کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔

صورتحال کی تازہ ترین تفصیلات بتاتے ہوئے وزارت داخلہ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا چینل پر کہا کہ 'راس لافان صنعتی علاقے کے ایک کارخانے میں پیش آنے والے واقعے میں زخمیوں کی کل تعداد 54 افراد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ انٹرنل سیکیورٹی فورس کا قطری انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو گروپ سول ڈیفنس کی ٹیموں کے تعاون سے 18 لاپتہ افراد کے لیے تلاش کا آپریشن شروع کر رہا ہے۔

اس سے پہلے، سرکاری کمپنی 'قطر انرجی'  نے واضح کیا تھا کہ یہ آپریشنل حادثہ اور اس کے بعد لگنے والی آگ 'برزان' مقامی گیس سپلائی کی سہولت پر آپریشنز شروع کرنے کے دوران پیش آئی۔

ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے آگ پر قابو پانے اور اسے بجھانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

اگرچہ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دھماکہ ایک اندرونی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا تھا، لیکن راس لفان کا یہ مرکز پہلے ہی امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ میں نقصان اٹھا چکا تھا، جس کی وجہ سے قطر کو گیس کی پیداوار روکنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

قطر، جو امریکہ، آسٹریلیا اور روس کے ساتھ دنیا کے معروف مائع قدرتی گیس (LNG) پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے، نے 2 مارچ کو اہم تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ایل این جی کی پیداوار روک دی تھی۔

قطر کے وزیر توانائی سعد الکعبی نے اس وقت کہا تھا کہ 18 مارچ کو ہونے والے حملوں سے مزید نقصان کی وجہ سے ایل این جی کی برآمدی صلاحیت میں 17 فیصد کمی متوقع ہے اور اسے ٹھیک کرنے میں تین سے پانچ سال لگیں گے۔"

 

دریافت کیجیے
بُرہانالدین دوران: غزہ کے المیہ  نے ہمارے ذہنوں میں گہرے نقوش چھوڑے ہیں
غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ: میں ترکیہ کا دورہ کروں گا
ٹرمپ  نے قطر کی طرف سے تحفے میں دیے گئے بوئنگ 747 کو متعارف کرا دیا
شمال مغربی پاکستان میں سڑک کنارے دھماکوں میں 7 افراد لقمہ اجل
ترکیہ علاقائی بحرانوں کے حل کی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے: ایردوان
روس نے یوکرین پر تباہ کن حملے کیے ہیں، کئی جانیں ضائع درجنوں زخمی: کیف
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے محض ایک دن بعد لبنان میں 18 افراد شہید
اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ امریکہ کے ساتھ تنازع سے ہتھیاروں پر پابندی لگ سکتی ہے — رپورٹ
اسرائیل کی فوجی حکمت عملی علاقے میں نفرت اور تشدد کو مزید ہوا دیتی ہے: میکرون
اسرائیل کو لبنان سے 60 دن میں واپس جانا ہوگا:حزب اللہ
" ایران مذکرات "نائب امریکی صدر  نے سویٹزرلینڈ کا دورہ موخر کر دیا
اسرائیل نے غزہ میں ایک فلسطینی بچے کو اس کے والد کی گود میں قتل کر دیا
کیوبا نے معاشی اصلاحات کا اعلان کر دیا
امید ہے امریکہ ہمیں اسلحہ فراہم کر دے گا: تائیوان