پاکستان
2 منٹ پڑھنے
مرکزِ بحالی پر پاک فوج کے مبینہ حملے میں 400 افراد ہلاک ہونے کا دعوی
ایک افغان اہلکار نے دعوی کیا ہےکہ پاکستان کے فضائی حملے میں  کابل میں ایک منشیات کی بحالی کے مرکز میں موجود  400 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مرکزِ بحالی پر پاک فوج کے مبینہ حملے میں 400 افراد ہلاک ہونے کا دعوی
کابل / AP

ایک افغان اہلکار نے کہا ہے کہ پاکستان کے فضائی حملے میں  کابل میں ایک منشیات کی بحالی کے مرکز  میں  موجود   400 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرات نے ایکس پر کہا کہ پاکستانی فوج نے تقریباً 9:00 بجے  شب   امید ایڈکشن ٹریٹمنٹ ہسپتال پر فضائی حملہ کیا، جو نشے کے علاج کے لیے وقف ایک 2,000 بستروں والا ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں ہسپتال کے بڑے حصے تباہ ہو گئے ہیں اور امکانات ہیں کہ ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگی "

ان کا کہنا تھا کہ تقریباً 250 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں اور امدادی  ٹیمیں اس وقت  جائے وقوعہ  پر کام کر رہی ہیں۔

اس سے قبل کابل میں فضائی حملوں کی اطلاعات آئیں تھیں اور افغان حکومت نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ اس نے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2,000 بستروں والے امید منشیات بحالی مرکز پر بمباری کی۔

اسلام آباد نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے ۔

واقعے کی جگہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے زمان نے کہا کہ ہم زخمیوں اور داخل شدہ مریضوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

ان بیانات کے بعد پاکستان کی وزارت اطلاعات نے کابل کے الزامات  کی تردید کی اور کہا کہ اسلام آباد نے بالکل درست نشانہ بنایا تھا اور ان  فوجی تنصیبات اور دہشت گرد تعاون کے ڈھانچے، بشمول تکنیکی سازوسامان کے ذخیرے اور افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے گولہ بارود کے ذخائر  کو نشانہ بنایا جو  بے گناہ پاکستانی شہریوں کے خلاف استعمال ہو رہے تھے۔

 وزارت نے  مزید کہا کہ حملے کے بعد ذخیرہ شدہ گولہ بارود کے دھماکہ خیز ہونے سے پیدا ہونے والے مناظر بھی اس جعلی دعوے کی مکمل تردید کرتے ہیں،۔

دریافت کیجیے
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید