ایران نے منگل کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایک امریکی ایم کیو۔4 ری اپیئر ڈرون طیارے کو گرا دیا گیا ہے اور ایک آر کیو۔4 ڈرون طیارے اور ایک ایف۔35 جنگی طیارے کو فضائی حملے سے باز رہنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔
منگل کے روز علی الصبح ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی 'فارس' نے جاری کردہ خبر میں کہا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے آبنائے ہُرمز کے جوار میں واقع جزیرے 'لارک' کے جنوب میں ایرانی بحری جہازوں پر حملہ کیا جس میں "چند ایرانی شہری " ہلاک ہو گئے ہیں۔
اگرچہ خبر ایجنسی نے ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد کی تصدیق نہیں کی لیکن بعض ذرائع ابلاغ نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار بتائی ہے۔