بونگونگا نے لوس-ان-گوہل کے صنعتی قصبے میں زمین سے تقریباً 100 میٹر (328 فٹ) کی بلندی پر 400 میٹر (1,312 فٹ) لمبے رسے پر اپنا سفر مکمل کیا۔ یہ کرتب تقریباً 37 منٹ تک جاری رہا۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس شو کا انعقاد اس خطے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا جو کسی زمانے میں ملک میں کوئلے کی کان کنی کا مرکز تھا۔