تاہم ان کے وکیل نے بتایا کہ گولی لگنے کے چار گھنٹے بعد، گولی جسم میں موجود ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور پوچھ گچھ کے لیے پیرسال میں واقع ساؤتھ ٹیکساس آئی سی ای پروسیسنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ وکیل کا دعویٰ ہے کہ ان کے موکل کو درد کش دوا نہیں دی گئی اور انہیں زمین پر لیٹنے پر مجبور کیا گیا۔
امریکی محکمہ داخلہ (DHS) نے اپنے بیان میں کہا کہ گارسیس پیریز ایک "غیر قانونی غیر ملکی" ہیں جو امریکہ میں "غیر قانونی طور پر داخل" ہوئے تھے۔ تاہم ان کے وکیل نے وضاحت کی کہ ان کے موکل "پناہ کی درخواست دینے کے لیے ایک آزمائشی پروگرام کے تحت قانونی طور پر داخل ہوئے تھے اور ان کے پاس جائز ورک پرمٹ موجود ہے"۔