ٹیکساس میں آئی سی ای (ICE) اہلکار کی گولی کا نشانہ بننے والے وینزویلا کے شہری کی ویڈیو
دنیا
ٹیکساس میں آئی سی ای (ICE) اہلکار کی گولی کا نشانہ بننے والے وینزویلا کے شہری کی ویڈیو
ایک عینی شاہد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 28 سالہ وینزویلا کے مہاجر ولبیر رفائیل گارسیس پیریز 20 ستمبر کو ٹیکساس کے شہر آسٹن میں آئی سی ای (ICE) اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں اپنی گاڑی کے اندر زخمی ہو گئے۔ گارسیس پیریز کو ہسپتال منتقل کیا گیا

تاہم ان کے وکیل نے بتایا کہ گولی لگنے کے چار گھنٹے بعد، گولی جسم میں موجود ہونے کے باوجود انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا اور پوچھ گچھ کے لیے پیرسال میں واقع ساؤتھ ٹیکساس آئی سی ای پروسیسنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ وکیل کا دعویٰ ہے کہ ان کے موکل کو درد کش دوا نہیں دی گئی اور انہیں زمین پر لیٹنے پر مجبور کیا گیا۔

امریکی محکمہ داخلہ (DHS) نے اپنے بیان میں کہا کہ گارسیس پیریز ایک "غیر قانونی غیر ملکی" ہیں جو امریکہ میں "غیر قانونی طور پر داخل" ہوئے تھے۔ تاہم ان کے وکیل نے وضاحت کی کہ ان کے موکل "پناہ کی درخواست دینے کے لیے ایک آزمائشی پروگرام کے تحت قانونی طور پر داخل ہوئے تھے اور ان کے پاس جائز ورک پرمٹ موجود ہے"۔

مزید ویڈیوز
ماہی گیروں کی طرف سے دریا سے بچایا گیا ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کی آغوش میں
فرانسیسی خاتون کرتب باز کا یورپ کے دو بلند ترین سلیگ پہاڑوں کے درمیان رسی پر خطرناک کرتب
چلی میں چیان آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا
ایک گاڑی کے پل سے تیز رفتار ی سے گرنے کے نتیجے میں 3 طلباء لقمہ اجل
اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارےکے انجن میں آگ لگ گئی
روس، یوکرین کے وسیع پیمانے پر ڈراون حملوں کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے
سنگاپور کے قریب دو مال بردار جہازوں کی ٹکر
ایک فلسطینی بچے کی غیر قانونی آبادکاروں کے خلاف دلیرانہ مزاحمت
ایردوان 'ٹرکش ہاؤس' کے قریب ترک شہریوں سے ملے
جرمن پولیس نے فلسطین کے حق میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے کو بے دردی سے منتشر کر دیا