دنیا
2 منٹ پڑھنے
شام کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی حملے
شامی اور اسرائیلی وفود کے درمیان طے پانے والے تازہ مذاکرات کے بعد شامی فوج کی طرف سے دوبارہ شام کے جنوبی علاقے پر بمباری
شام کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی حملے
کشیدگی میں کمی کے مذاکرات کے باوجود اسرائیلی گولہ باری نے جنوبی شام کو نشانہ بنایا (تصویر: فائل) / Reuters

اسرائیلی فوج نے ، خطے میں کشیدگی میں کمی  کے زیرِ مقصد شامی اور اسرائیلی وفود کے درمیان طے پانے والے تازہ مذاکرات کے بعد، شام کے جنوب میں ایک علاقے پر بمباری کی ہے۔

الاخباریہ ٹی وی  کے مطابق "اسرائیلی قابض فوج نے بیت جِن کے قریب بات الوَردہ پہاڑی کو چار توپ گولوں سے نشانہ بنایا ہے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

یہ حملہ امریکہ کے زیرِ ثالثی،  شام کے وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی کی سربراہی میں شامی وفد کی اسرائیلی وفد سے اردن میں طے پانے والی ملاقات سے تقریباً ایک ہفتے بعد کیا گیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثناء نے ایک سفارتی ذریعے کے حوالے سےکہا ہے  کہ یہ ملاقات اسرائیل کی جانب سے اس سے قبل ایک شامی فضائی اڈے پر کیے گئے حملے کے بعد کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششوں کے تحت ہوئی تھی۔

سفارتی مذاکرات

شام کے صدر احمد الشرع نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ دمشق حکومت اسرائیل کے ساتھ ایک ایسے سکیورٹی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام کر رہی ہے جو مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر شام کے حق سے دستبردار ہوئے بغیر جامع امن کی راہ ہموار کرے گا۔

اسرائیل 1967 سے شام کی گولان پہاڑیوں کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے۔

اسد کا اقتدار ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے، اسلحے کے گودام اور اہم فوجی تنصیبات سمیت، شام بھر میں اپنے حملوں کا دائرہ نمایاں طور پر وسیع کر دیا ہے ۔ ان حملوں میں حالیہ طور پر ادلب کے شمال مغرب میں واقع ابو ظہور فضائی اڈے پر کی گئی بمباری بھی شامل ہے۔

دریافت کیجیے
سوڈانی فوج نے بلو نائل کے محاذ پر اپنی ایک خاص بریگیڈ تعینات کردی
وزارت خارجہ کے ترجمان کیچیلی کا یونان کے حوالے سے بیان
ایران جنگ امریکی عسکری ذخائر کو ختم کر رہی ہے،  اس کی عالمی مزاحمت کو کمزور کر رہی ہے: رپورٹ
پیزشکیان: اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے
یوکرین بڑے پیمانے کے ڈراون حملوں کے ساتھ روس کے روستوف علاقے کو نشانہ بنا رہا ہے
نیپال میں سیلاب اور لرزشِ اراضی سے اموات کی تعداد 623 تک ہو گئی، 1,100 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں
پوتن، شی، پزشکیان کرغزستان میں ایک سربراہی اجلاس میں یکجا ہوں گے
جنوبی کوریائی گیس ٹینکر نے پناما کینال سے گزرنے کے لیے ریکارڈ 5.3 ملین ڈالر ادا کیے
ایرانی پارلیمانی اسپیکر قالیباف: "ہم جہاں پر تیل نہیں بیچ سکتے، وہاں کوئی بھی نہیں بیچ سکے گا"
اسرائیل کے قید خانوں میں 370 فلسطینی بچے موجود ہیں: رپورٹ
نیپال تبت خود مختار علاقے میں بند ٹوٹ گیا: علاقے میں امدادی کارروائیاں روک دی گئیں
اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے سے 233 فلسطینی شہریوں کی لاشیں بازیاب
برطانوی میزائل ہم پر داغے گئے تو برطانوی اڈے ہماری زد میں ہونگے:روس
وائی پی جی کا سابق سرغنہ شامی صدر کا مشیر بن گیا
نیپال-تبت سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 472 تک پہنچ گئی، جبکہ 1,000 سے زائد افراد لا پتہ ہیں