مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
پیزشکیان: اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے
عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے بارے میں کی گئی بات چیت میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز 'معاہدہ شدہ نقشے کی بنیاد پر' دوبارہ کھولی جا سکتی ہے۔
پیزشکیان: اگر امریکہ اسلام آباد معاہدے پر عمل کرتا ہے تو آبنائے ہرمز کھل سکتی ہے
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان (اے اے)

صدرِایران مسعود پزیشکیان نے اپنے ملک کے اندرونی اور بیرونی معاملات کا  سرکاری ٹیلی ویژن پر جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے بارے میں کی گئی بات چیت میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز 'معاہدہ شدہ نقشے کی بنیاد پر' دوبارہ کھولی جا سکتی ہے۔

ایرانی صدر نے کہا، 'موجودہ مذاکراتی عمل میں ہرمز کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا۔ اس روڈ میپ کو ایران کے رہنما آیت اللہ مُجتَبٰی خامنہ ای کے سامنے پیش کیا گیا اور پاسدارانِ انقلاب، فوجی قوتیں اور مذاکراتی ٹیم میں شامل ہمارے بھائیوں نے بھی اسے منظور کیا۔'

پزیشکیان نے کہا، 'اگر یہ راہداری اسی دائرہ کار کے تحت کھولا جائے تو امریکہ کو بھی اپنے وعدے پورے کرنے چاہییں۔' انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو  بحری  محاصرے اور پابندیوں کو ختم کرنا، ایران کے منجمد اثاثے جاری کرنا اور اسرائیل پر زور ڈالنا چاہیے کہ وہ لبنان میں اپنے اقدامات روک دے۔

پزیشکیان نے کہا، 'آبنائے ہرمز  کو کھولنے کا عمل  اسلام آباد مفاہمت نامہ میں بیان کردہ اور مخالف فریقین کے قبول کردہ دائرہ کار کے مطابق ہے اور اسے نافذ ہونا چاہیے۔'

ہمیں ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے چاہئیں

اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے پزیشکیان نے کہا، 'ہمیں اپنے محبوب اور شہید سابق رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے نظریات کی بنیاد پر سفارتکاری کو مضبوط کرنا چاہیے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہیے، اگرچہ ان تعلقات میں ہم آہستگی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔'

پزیشکیان نے کہا، 'ایران کے زیادہ تر ہمسائے اسلامی ممالک ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ ایک مشترکہ زبان تلاش کرنی چاہیے، اور خطے کی سلامتی کو مل کر یقین دہانی کرانی چاہیے۔ اس ہدف کے حصول کے لیے بات چیت اور باہمی رابطہ ضروری ہے۔ ہم پاکستان، افغانستان، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، مصر، آذربائیجان اور ترکمانستان کے ساتھ ایک مشترکہ  فریم ورک  تیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے زمین تیار ہے، ہمیں صرف اپنے نقطہ نظر کو  درست کرنے کی ضرورت ہے۔'

 

دریافت کیجیے
نیپال-تبت سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 472 تک پہنچ گئی، جبکہ 1,000 سے زائد افراد لا پتہ ہیں
اَجل کے پنجوں نے بوسنیا کے قصاب 'راٹکو میلادچ' کی جان قبض کر لی
کنٹری میوزک کی مایہ ناز گلوکارہ ڈولی پارٹن انتقال کر گئیں
ایران: امریکہ نقصانات کی مکمل تلافی کرے
ایرانی حملوں نے امریکی خفیہ نیٹ ورک کو 'غیر معمولی نقصان' پہنچایا ہے
الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک
نیپال۔چین سرحد پر آنی سیلاب، 270 افراد ہلاک، 1,300 سے زیادہ لاپتہ
حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری
عراق:بین الاقوامی اتحاد 30 ستمبر تک ملک سے انخلا مکمل کر لے گا
نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ
پاکستان، امریکہ۔ایران معاہدے کے لئے مزید 60 روزہ فائر بندی چاہتا ہے
صدر ایردوان کی معرکہ عظیم کی سالانہ یاد کے موقع پر خصوصی پوسٹ
ایردوان: "جب  ہمارے وطن، ریاست اور قوم کے مستقبل کی بات ہوتی ہے، ہم سر خم نہیں کرتے"
ترکیہ: اناطولیہ میں طاعون کے قدیم ترین شواہد