دنیا
1 منٹ پڑھنے
یوکرین بڑے پیمانے کے ڈراون حملوں کے ساتھ روس کے روستوف علاقے کو نشانہ بنا رہا ہے
ڈراونز کا خطرہ برقرار ہے اور رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے اور کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یوکرین بڑے پیمانے کے ڈراون حملوں کے ساتھ روس کے روستوف علاقے کو نشانہ بنا رہا ہے
حالیہ مہینوں میں روسی علاقوں پر یوکرینی ڈرون حملوں میں شدت آ گئی ہے۔ (AA)

ایک وسیع پیمانے کے یوکرینی ڈراون حملے میں  روس کے جنوبی علاقے روستوف میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ بعض رہائشی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔

ورنر یوری سلوسار نے ٹیلیگرام پر تصدیق کی کہ ' دشمن کے شدید حملے میں سات افراد زخمی ہوئے'، اور بتایا کہ چار زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت کے اسپتال میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات کے حملے کے بعد ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

ضلع پرو لیتارسکی میں گرنے والے ڈراو ن کے ٹکڑوں نے  دو بلند رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچایا، جس کے بعد ہنگامی خدمات نے رہائشیوں کو عارضی پناہ گاہ میں منتقل کیا۔

اکسائیسکی ضلع میں حکام نے ایک گودام سے ڈراون کے ٹکڑے برآمد کیے اور قریبی جنگل کی پٹی میں آگ بھڑکنے کی اطلاع دی۔

باگایفسکی ضلع میں نجی مکانات کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سلوسار نے خبردار کیا کہ ڈراونز کا خطرہ برقرار ہے اور رہائشیوں کو گھر کے اندر رہنے اور کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

یوکرین نے تاحال اس حملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 

دریافت کیجیے
نیپال-تبت سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 472 تک پہنچ گئی، جبکہ 1,000 سے زائد افراد لا پتہ ہیں
اَجل کے پنجوں نے بوسنیا کے قصاب 'راٹکو میلادچ' کی جان قبض کر لی
کنٹری میوزک کی مایہ ناز گلوکارہ ڈولی پارٹن انتقال کر گئیں
ایران: امریکہ نقصانات کی مکمل تلافی کرے
ایرانی حملوں نے امریکی خفیہ نیٹ ورک کو 'غیر معمولی نقصان' پہنچایا ہے
الجزائر کے جنگلات میں آگ، 12 افراد ہلاک
نیپال۔چین سرحد پر آنی سیلاب، 270 افراد ہلاک، 1,300 سے زیادہ لاپتہ
حماس کا اسلحہ سپرد کرنے اور حکومت سے دستبردار ہونے کا اعلان
جنوبی لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملے جاری
عراق:بین الاقوامی اتحاد 30 ستمبر تک ملک سے انخلا مکمل کر لے گا
نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ
پاکستان، امریکہ۔ایران معاہدے کے لئے مزید 60 روزہ فائر بندی چاہتا ہے
صدر ایردوان کی معرکہ عظیم کی سالانہ یاد کے موقع پر خصوصی پوسٹ
ایردوان: "جب  ہمارے وطن، ریاست اور قوم کے مستقبل کی بات ہوتی ہے، ہم سر خم نہیں کرتے"
ترکیہ: اناطولیہ میں طاعون کے قدیم ترین شواہد