قبرصی ترکوں نے جس جدوجہد کے نتیجے میں اپنی ریاست قائم کی، وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گی
ترکیہ
5 منٹ پڑھنے
قبرصی ترکوں نے جس جدوجہد کے نتیجے میں اپنی ریاست قائم کی، وہ مستقبل میں بھی جاری رہے گیوزیر خارجہ تحسین ایرطغرل اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43ویں سالگرہ کے حوالے سے انادولو ایجنسی (AA) کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
KKTC Dışişleri Bakanı Ertuğruloğlu'ndan ülkesinin 43. kuruluş yıl dönümüne ilişkin değerlendirme / Anadolu Agency (Wire)

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ تحسین ایرطغرل اولو نے کہا ہے کہ قبرصی ترکوں نے مصطفیٰ کمال اتاترک سے متاثر ہو کر جس جدوجہد کے نتیجے میں اپنی ریاست قائم کی، وہ مستقبل میں بھی قائم و دائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ترک قوم کی عزت اور وقار کی علامت ہے۔‘‘

وزیر خارجہ تحسین ایرطغرل اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 43ویں سالگرہ کے حوالے سے انادولو ایجنسی (AA) کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایرطغرل اولو نے قبرصی ترک عوام کی اس عظیم جدوجہدِ بقا کی جانب توجہ دلائی جو انہوں نے انتہائی نامساعد حالات میں بھی یونانی قبرصیوں کے تسلط میں آنے سے بچنے کے لیے کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد درحقیقت پوری ترک دنیا کے مستقبل کے لیے بھی تھی۔

مسئلہ قبرص  کو ترک قوم کا قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے ایرطغرل اولو نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ مشرقی بحیرہ روم میں پوری ترک دنیا کے حقوق، قانونی مفادات، مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنا وجود برقرار رکھے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں اپنی طاقت اور موجودگی قائم کرنے کی دوڑ میں شامل متعدد ممالک کے خلاف جو جدوجہد کی جا رہی ہے، اس کی اہمیت آنے والے برسوں میں مزید واضح ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترک برادری کو اپنی رکن ریاست شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ طویل مزاحمت اور جدوجہد کے بعد 15نومبر 1983 کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ قبرصی ترکوں نے مصطفیٰ کمال اتاترک سے متاثر ہو کر جس جدوجہد کے ذریعے اپنی ریاست قائم کی، وہ مستقبل میں بھی قائم رہے گی۔

ایرطغرل اولو  نے مزید کہا:"شمالی قبرصی ترک جمہوریہ ترک قوم کی عزت اور وقار ہے! ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کوئی ایسی ریاست نہیں جسے تاریخ میں محض مذاق کے طور پر قائم کیا گیا ہو۔ ہمیں اپنی ریاست، اپنے مادر وطن ترکیہ اور پوری ترک دنیا پر ہمیشہ فخر رہا ہے۔ ہم 15 نومبر کا دن پورے جوش و خروش سے منائیں گے۔‘‘

وزیر خارجہ نے بتایا کہ یونانی قبرصیوں کی جانب سے قبرص کو جزیرہ کریٹ کی طرح ترکوں سے پاک کرنے کی کوششوں کو 1974 سے قبل قبرصی ترک عوام کی مزاحمت اور عزم نے ناکام بنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ ایجین میں ترکیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو غیر مؤثر بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

ایرطغرل اولو   نےاس بات پر زور دیا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام تک جاری رہنے والی ان کی جدوجہد نہ صرف ترک قوم بلکہ دنیا بھر کے مظلوم عوام کی جدوجہد بھی تھی۔

انہوں نے مزید کہا:"ایک ایسی جدوجہد جاری ہے جس کا مقصد ترک قوم کو، خواہ اناطولیہ میں ہو، بحیرہ روم میں ہو یا بحیرہ ایجین میں، اپنا کردار ادا کرنے کے مقام سے محروم کرنا اور اسے ایک کمزور، غیر اہم قوم اور ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ یہ دراصل معاہدۂ سیور کو دوبارہ  تھوپنے  کی کوشش ہے۔

اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ ہماری جدوجہد صرف ہماری اپنی جدوجہد نہیں ہے۔ ہماری یہ جدوجہد ازبکستان، قازقستان، کرغزستان، ترکمانستان اور اعغر ترکوں کے لیے بھی اہمیت رکھتی ہے۔ ہماری یہ جدوجہد دنیا کے مظلوم انسانوں کی جدوجہد کی علامت ہے!‘‘

’’ہمیں کامیابی حاصل کرنا ہی ہوگی‘‘

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے  وزیر خارجہ تحسین ایرطغرل اولو نے اپنے ملک کے مستقبل کے لیے مادر وطن ترکیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ناگزیریت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترک ریاستوں کی تنظیم اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے متعدد رکن ممالک کا شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ محتاط اور فاصلے پر مبنی رویہ دراصل ان بڑی طاقتوں کے اثر و رسوخ کا نتیجہ ہے جن کے عزائم سامراجی نوعیت کے ہیں۔

انہوں نے  اس بات پر زور دیا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے مستقبل کے لیے اس وقت کی جانے والی کوششیں ایک بہت بڑی جدوجہد کا محض ایک چھوٹا سا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا:"دنیا میں ہمارے خلاف اپنائی جانے والی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے ہماری کامیابی کوئی معمولی بات نہیں ہے جسے نظر انداز کیا جا سکے۔ تمام مشکلات کے باوجود ہمیں کامیابی حاصل کرنا ہی ہوگی۔"

ایرطغرل اولو نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ قبرصی ترک عوام نے اپنی مزاحمت کے ذریعے اپنے وطن کو ایک یونانی جزیرے میں تبدیل ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہا:"شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا قیام ترک دنیا کی جدوجہد کو فتح سے ہمکنار کرنے کے مترادف ہے۔ ہماری قوم کے پاس اپنی ریاست اور جمہوریہ کا ہونا مستقبل میں پوری ترک دنیا کے لیے مزید بڑی اہمیت کا حامل ہوگا۔"

آخر میں وزیر خارجہ تحسین ایرطغرل اولو نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے مستقبل کو روشن قرار دیتے ہوئے ترک دنیا کے ممالک سے اپیل کی کہ وہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دیں۔

دریافت کیجیے
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی فلسطینی زمینوں پر قبضے کے احکامات جاری کر دیئے
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے
ایران کے ڈر سے امریکی وزیر خزانہ گھر چھوڑ گئے
جنوبی کوریا: بس حادثہ 48 افراد زخمی
کمبوڈیا: اسکول بس تالاب میں جا گری، 5 طالبات ہلاک
سنگاپور نے 500 ٹن گنجائش کا سونے کا خزانہ فعال کر دیا
بحری سلامتی میں تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں:یورپی یونین
نیتان یاہو کا اصرار: امریکہ ایران پر حملے شروع کرے
ترکیہ: مصطفیٰ کمال اتا ترک کی 88 ویں برسی پر سرکاری تقریبات
جرمنی:1 یورو میں ڈونر کباب،ہجوم منتشر کرنے کےلیے پولیس طلب کر لی گئی