اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہر روز فون کر کے ایران پر نئے حملے شروع کرنے پر آمادہ کر رہے ہیں۔
روزنامہ فنانشل ٹائمز (FT) نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو سے واقف ایک ذریعے کے حوالے سےشائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے اندر اور باہر ایسے حلقے جو ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، نیتن یاہو کے اس دباؤ کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ذریعے نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو ہر روز امریکی صدر ٹرمپ کو فون کرکے ایران کے خلاف نئے حملے شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ علاقائی ممالک کے رہنما بھی ٹرمپ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ’’کشیدگی میں اضافہ نہ کریں اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔‘‘
صدر ٹرمپ بھی اس سے قبل اعلان کر چکے ہیں کہ فی الحال وہ ایران کے خلاف کسی نئی فوجی کارروائی کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔
28 فروری سے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے مرحلے میں داخل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ "ہم اس تنازعے کے خاتمے کی جانب پیش رفت دیکھ رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہ بہت جلد ختم ہو جائے گا"۔
ٹرمپ نے یہ بیانات کل قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کے ساتھ ملاقات کے بعد جاری کئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم محمد بن عبدالرحمٰن الثانی، واشنگٹن اور تہران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔























