ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
نیٹو کے اندر ترکیہ کا کردار مزید اہم ہو جائے گا: جنرل اونو
امریکہ کی جانب سے بعض فوجی صلاحیتوں میں کمی کے بعد نیٹو کے اندر ترکیہ کا کردار مزید اہم ہو جائے گا: جنرل اونو آئچلسہائم
نیٹو کے اندر ترکیہ کا کردار مزید اہم ہو جائے گا: جنرل اونو
جنرل اونو ایخیلسہیم کا کہنا ہے کہ ترکیہ نیٹو کی صلاحیتوں کے خلا کو پر کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ [فائل فوٹو] / AA

نیدرلینڈز مسلح افواج کے سربراہ جنرل اونو ایخلسہائم نے اتوار کے روز کہا کہ امریکہ کی جانب سے بعض فوجی صلاحیتوں میں کمی کے بعد نیٹو کے اندر ترکیہ کا کردار مزید اہم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ترک دفاعی صنعت سے بے حد متاثر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے وسیع امکانات دیکھتے ہیں۔

جنرل ایخلسہائم نے پیر اور منگل کو ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل انقرہ کے دورے کے دوران انادولو ایجنسی (AA) کے لئے خصوصی انٹرویو میں  کہا  ہےکہ انقرہ میں ہونے والا یہ اجلاس  اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

 انہوں نے زور دیا کہ اتحاد کی سب سے اہم ترجیح ہیگ سربراہی اجلاس میں طے کیے گئے دفاعی اخراجات کو مجموعی قومی پیداوار کے 3.5 فیصد تک بڑھانے کے عزم پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

اپنی توقعات بیان کرتے ہوئے جنرل ایخلسہائم نے کہا  ہےکہ نیٹو کو سب سے پہلے اپنے اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میرے خیال میں اس سربراہی اجلاس کو سب سے پہلے یہ ثابت کرنا چاہیے کہ ہم ایک اتحاد کے طور پر پُرعزم ہیں، ہم اب بھی متحد ہیں اور ہمارے تعلقات بدستور مضبوط ہیں۔ یہ ہمارا بنیادی پیغام ہونا چاہیے۔ دوسرا، ہمیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ گزشتہ سال جس 3.5 فیصد ہدف پر اتفاق ہوا تھا، اس پر اب نیٹو کے رکن ممالک عمل  کر رہے ہیں۔ تیسرا، اگر روس۔یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن کی راہ ہموار ہو جائے اور ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تنازعےکے حل کے لیے بھی عملی اقدامات سامنے آئیں تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی کیونکہ دونوں معاملات علاقائی اور عالمی استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں۔"

"ترک دفاعی صنعت ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے"

امریکہ کی جانب سے یورپ میں اپنی فوجی موجودگی اور کردار محدود کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے جنرل ایخلسہائم نے کہا کہ اگرچہ یورپ کو زیادہ ذمہ داری سنبھالنی ہوگی، لیکن نیٹو کو اب بھی امریکہ کی ضرورت رہے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اتحاد کے اندر ہمیں امریکہ کی ضرورت ہے۔ میں یہ بھی نہیں سمجھتا کہ یورپی ممالک ہر کام اکیلے کرنے کی کوشش کریں۔ تاہم ہمیں زیادہ ذمہ داریاں سنبھالنی ہوں گی۔ یورپ ان صلاحیتوں کا خلا پُر کرنے کی اہلیت رکھتا ہے جن سے امریکہ دستبردار ہو رہا ہے۔ وقت کے ساتھ یورپی ممالک کو مزید آگے بڑھنا ہوگا، اور اس مقصد کے لیے ہمیں اپنی دفاعی صنعت کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ترکیہ کی دفاعی صنعت ان ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے جبکہ یورپی دفاعی صنعت کو اس سطح تک پہنچنے کے لیے ابھی مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔"

ترکیہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے جنرل ایخلسہائم نے کہا کہ اپنی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے ترکیہ ہمیشہ سے نیٹو میں کلیدی حیثیت رکھتا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ"میرے خیال میں ترکیہ انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس نے ہمیشہ اتحاد کے اندر ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ اپنی جغرافیائی پوزیشن کی بدولت ترکیہ نیٹو کے جنوب مشرقی محاذ کا محافظ ہے۔ اگرچہ وہ یہ ذمہ داری بعض اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر انجام دیتا ہے، لیکن اس خطے میں ترکیہ سب سے اہم ملک ہے۔"

دریافت کیجیے
پاکستان میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 40 افراد ہلاک ہو گئے
اسرائیل نے امریکہ۔ایران معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے عراقچی اور قالیباف کو ہدف بنانا چاہا تھا
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا
ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا دورہ شمالی عراق،اہم ملاقاتیں
میزبان امریکہ  بوسنیا کو ہرا کر راونڈ آف 16 میں پہنچ گیا
امریکا اور ایران کے مابین غیر براہ راست مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے:قطر
اسرائیل کی شام پر گولہ باری
برکینا فاسو میں فوج کا آپریشن،سینکڑوں حملہ آور مارے گئے
روس کا کیف پر شدید حملہ،9 افراد ہلاک
قطر: الثانی۔وٹکوف ملاقات
ایمباپے کا شاندار کھیل،فرانس راونڈ آف کے لیے کوالیفائی کر گیا
میکسیکو  نے 40 سال بعد اپنی میزبانی میں منعقدہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایکواڈور  کو شکست دے دی
ایران کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے:وینس
پیس بورڈ نے غزہ میں انسانی امداد کے مراکز کا انتظام کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ شروع کر دیا
ترکیہ:قالن۔راشد ملاقات