ترکیہ کی قومی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن نے شمالی عراق کے شہر کرکوک کا دورہ کیا اور وہاں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔
ابراہیم قالین کا بدھ کے روز کرکوک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کرکوک کے گورنر اور عراقی ترکمان فرنٹ کے صدر محمد سامان آغا نے استقبال کیا۔
کرکوک میں ان کا پہلا پڑاؤ تاریخی 'کرکوک قلعہ' تھا، جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا اور ترک شہدا کی یادگار پر حاضری دی۔
اس کے بعد، قالن نے عراقی ترکمان فرنٹ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ترکمان حکام سے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے گورنر ہاوس میں گورنر محمد سامان آغا سے بھی بالمشافہ ملاقات کی۔
کرکوک کے دورے سے قبل ابراہیم قالین نے پیر کے روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا ایک سلسلہ مکمل کیا تھا۔
انہوں نے عراقی صدر نزار عامدی، اسپیکر پارلیمان ہیبت الحلبوسی، سپریم جوڈیشل کونسل کے صدر فائق زیدان، قومی سلامتی کے مشیر باسم البدری، وزیرِ خارجہ فواد حسین، نیشنل حکمت موومنٹ کے سربراہ عمار الحکیم، سوورینٹی الائنس کے سربراہ خمیس الخنجر اور تقدم پارٹی کے رہنما محمد الحلبوسی سے ملاقاتیں کیں۔
ان تمام ملاقاتوں میں ترکیہ اور عراق کے درمیان سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
























