ترکیہ نے، امریکہ کے جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کو ہتھیاروں کی پابندی سے معاف رکھنے کے فیصلے میں مزید ایک سال کی توسیع سے متعلق شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کا اعلان کیا ہے۔
ترکیہ وزارتِ خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ"ایسے وقت میں جب قبرص کا یونانی فریق، جزیرے کے شریک مالک قبرصی ترک عوام پر ہر شعبے میں دباؤ بڑھا رہا ہے اور بڑے پیمانے پر اسلحہ سازی کر کے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے، ہم ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہیے جو جزیرے کے دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد کو مزید کمزور کرنے کا باعث بنیں۔
مادرِ وطن اور ضامن ملک 'ترکیہ'، قبرصی ترک عوام کے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع کرے گا اور ہر حال میں ان کی سلامتی کو یقینی بنائے گا ۔ ترکیہ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو عالمی برادری میں اس کا جائز مقام دلانے کے لیے اپنی کوششیں عزم و استقلال کے ساتھ جاری رکھے گا"۔
واضح رہے کہ امریکہ نے جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ کو ہتھیاروں کی پابندی سے معاف رکھنے کے فیصلے میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے اور یہ توسیع 30 ستمبر 2027 تک مؤثر رہے گی۔





















