ترکیہ وزارتِ خارجہ نے حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ شہر کو ہدف بنانے والےڈراون حملے کی مذمت کی ہے۔
وزارت کی جانب سے حوثیوں کے مکہ کو یو اے وی کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا، "ہم حوثیوں کی طرف سے مقدس شہر مکہ کو نشانہ بنانے والے یو اے وی حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔"
بیان میں ترکیہ کی سعودی عرب کی خودمختاری، سرزمینی سالمیت اور سلامتی کے لیے حمایت کی توثیق کی گئی اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی پر ایک بار پھر زور دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا، "ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ خطے کے استحکام اور سلامتی کو بھی خطرے میں ڈالنے والے ان حملوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور کشیدگی کو مزید بڑھانے والی کسی بھی قسم کی کارروائی سے پرہیز کیا جائے۔"
سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے گزشتہ اعلان کیا کہ سعودی شاہی فضائی دفاعی دستوں نے حوثیوں کی طرف سے داغا گیا ایک ڈراون مکہ کی ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل شہر کے جنوب میں تعین کرتے ہوئے اسے تباہ کر دیا۔
حوثیوں کی تردید
حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سری نے کہا تھا کہ مکہ کو ہدف بنانے کے بارے میں دعوے حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔
سری نے کہا تھا کہ سعودی عرب کے خلاف حملوں میں وہ صرف تیل کے تنصیبات اور عسکری اڈوں کو نشانہ بناتے ہیں اور وہ مقدس مقامات سے مکمل طور پر دور رہنے کی حکمتِ عملی اپناتے ہیں۔




















