دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کا دعوی "ہرمز امریکی ملکیت" ہے، بیان کے بعد تصویر شیئر کر دی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی سرزمین قرار دینے پر مبنی بیان کے بعد نیا نقشہ جاری کردیا
ٹرمپ کا دعوی "ہرمز امریکی ملکیت" ہے، بیان کے بعد تصویر شیئر کر دی
”بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو ریاستہائے متحدہ کا علاقہ قرار دے دوں گا،“ ٹرمپ نے کہا۔/ تصویر: Truthsocial/@realDonaldTrump

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی سرزمین قرار دینے پر مبنی بیان جاری کرنے سے چند روز بعد ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں اس اہم آبی گزرگاہ کو امریکی ملکیت دکھایا گیا ہے۔

"مکمل کنٹرول"

ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک نقشے کی تصویر شیئر کی جس میں آبنائے ہرمز کو "نئی امریکی سرزمین" قرار دیا گیا تھا۔ یہ اقدام  ٹرمپ کے اس آبی گزرگاہ کو امریکی سرزمین قرار دینے سے متعلقہ سابقہ بیانات کی تکرار ہے۔

14 اگست کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز کی مکمل ناکہ بندی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس وقت ایران شدید شکست کا سامنا کر رہا ہےجیسے ہی یہ شکست قطعی شکل اختیار کرتی ہے میں آبنائے ہرمز کو ریاستہائے متحدہ کی سرزمین قراردے  دوں گا۔"

سوشل میڈیا سے جاری کردہ ایک اور بیان  میں ٹرمپ نےکہا ہے کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز پر "مکمل کنٹرول" حاصل ہے اور واشنگٹن کو یقین ہے کہ وہ اس کنٹرول کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ جب تک آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت اور بحری ناکہ بندی ختم نہیں ہو جاتی اور 17 جون کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی شرائط پوری نہیں کی جاتیں تب تک آبنائے کو دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔

دریافت کیجیے
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک