دنیا
2 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ: ہم جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں
گوٹرس، پاکستان کی ان کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو جاری گفت و شنید میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر کی جا رہی ہیں: اسٹیفن دوجارک
اقوام متحدہ: ہم جنگ بندی میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں
اس ماہ کے اوائل میں اعلان کردہ جنگ بندی بدھ کو ختم ہونا تھی۔ (تصویر: فائل) / Reuters

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کی طرف سے، ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے،  اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل دفتر کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے کل بروز منگل  جاری کردہ بیان کے مطابق گوٹرس نے کہا ہے کہ"یہ قدم، کشیدگی میں کمی اور ایران۔امریکہ باہمی سفارتکاری و بحالی  اعتماد کے لئے سہولت کی فراہمی کی جانب ایک اہم قدم ہے"۔

دوجارک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ تمام فریقین کو جنگ بندی کو کمزور کرنے والی کاروائیوں سے گریز کی  اور 'کسی پائیدار حل تک پہنچنے کے لئے' تعمیری انداز میں مذاکرات میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے  ۔

انہوں نے کہا  ہےکہ گوٹرس، پاکستان کی ان کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو جاری گفت و شنید میں سہولت پیدا کرنے کی خاطر کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ  یہ سفارتی کوششیں تنازعے کے "جامع اور دیرپا حل" کے لیے درکار شرائط کی تشکیل میں مدد کریں گی۔

جنگ بندی میں توسیع

یہ بیان ، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے جاری کردہ اور  جنگ بندی دورانیے میں توسیع   پر مبنی، بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل  سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ " ایران حکومت کے سنگین  داخلی انتشار کی بنیاد پر  کہ جو کوئی غیر متوقع بات نہیں ہے اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی وساطت سے ہم سے ایران پر حملے کو فی الحال روکے رکھنے کی  درخواست  کی گئی ہے۔ اس التوا کا مقصد  ایران کے سربراہان اور نمائندوں کو  ایک متفقہ تجویز تک پہنچنے کے لئے مہلت دینا ہے"۔

ٹرمپ نے یہ  اعلان ، نائب صدر جے ڈی وینس کی زیرِ قیادت  امریکی وفد کی بروز  منگل اسلام آباد روانگی سے قبل کیا اور اس کے بعد  دورہ مؤخر ہوگیا تھا۔

یہ مذاکرات رواں مہینے کے آغاز میں  پاکستان میں منعقدہ   اور بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکراتی دور کا دوسرا مرحلہ  تھے ۔

اس ماہ کے شروع میں اعلان کی گئی  جنگ بندی  کی مہلت بھی  بدھ کو ختم ہونے والی تھی۔

دریافت کیجیے
پاکستان کا اشارہ: ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا
ایران  نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں دو افراد کو تختہ وار پر لٹکا دیا
شمالی کوریا نے کلسٹر بم اور بیلسٹک میزائلوں کا آزمائشی تجربہ کر ڈالا
اسرائیل: جنوبی لبنان کے باشندے سرحدی علاقوں سے دور رہیں
روس: یوکرین نے تواپسے بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے
امریکی فوجی حملے میں کیریبین میں تین افراد ہلاک، 'منشیات اسمگلنگ' کے خلاف مہم میں تیزی
عیسی مسیح کے علامتی مجمسے کی بے حرمتی کی ہے:اسرائیلی فوج کا اعتراف
خلیج عمان میں امریکی ایرانی کشیدگی میں اضافہ
امریکہ، جاپان اور فلپائن نے بڑے پیمانے کی فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: امریکہ کی "بحری قزاقی" کا بھرپور جواب دیا جائے گا
جنوبی لبنان میں 1اسرائیلی فوجی ہلاک،نو زخمی
شمالی کوریا نے اس ماہ چوتھی بار بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر ڈالا
امریکہ-ایران مذکرات اچھی سمت میں ہیں:ٹرمپ
روس:استنبول میں مذکرات کے ممکنہ دوبارہ آغاز کو مثبت دیکھتا ہے
تہران کی نیک نیتی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: باقر قالیباف