سیاست
1 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: ایران کا مسئلہ حل ہو جائے تو پٹرول کی قیمتیں گر جائیں گی
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تنازعات حل ہونے کے بعد، پٹرول کی قیمتیں پرانے سطح پر، بلکہ " اس سے بھی نیچے" آ سکتی ہیں۔
ٹرمپ: ایران کا مسئلہ حل ہو جائے تو پٹرول کی قیمتیں گر جائیں گی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاباما کا دورہ کیا۔ (تصویر: رائٹرز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے سلسلے میں الاباما ریلی پر روانہ ہونے سے قبل وائٹ ہاؤس کے باغیچے میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

پیٹرول کے بلند نرخوں کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، "جب ایران کا معاملہ حل ہو جائے گا — جو زیادہ دیر نہیں لے گا— تو پیٹرول کی قیمتیں اپنی پرانی سطح پر، یا شاید اس سے بھی نیچے آ جائیں گی۔"

ٹرمپ نے کہا کہ یورپی ممالک ڈیزل ایندھن کے معاملے میں تعاون کریں گے اور اس مسئلے کو حل کر دیا جائے گا۔

امریکی صدر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا، "یورپ کے پاس وافر مقدار میں ڈیزل موجود ہے، وہ دنیا کو بڑا حصہ فراہم کریں گے، ہم بھی ایسا کریں گے۔ ہم برآمدات پر پابندی نافذ نہیں کریں گے۔"

 

دریافت کیجیے