امریکی وزیر خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ ایسے تمام افراد یا جہاز جو ایران کے مالی یا تیل کی تجارت کے نیٹ ورکس کو سہولت فراہم کرنے میں ملوث ہوں انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بدھ کے روز کہا کہ امریکہ ایران کی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی جاری اور ملک کی تیل پر مبنی معیشت کو مفلوج کرنے کے لیے مالی دباؤ میں اضافہ کرے گا
انہوں نے ایکس پر کہا کہ چند ہی دنوں میں خارگ جزیرے کی ذخیرہ گاہ بھر جائے گی، اور ایران کے تیل کے کنویں بند ہو جائیں گے۔
ایران کی سمندری تجارت کو محدود کرنا براہِ راست حکومت کی بنیادی آمدنی کے ذرائع کو نشانہ بناتا ہے،" ۔
انہوں نے لکھا کہ کوئی بھی شخص یا جہاز جو خفیہ تجارت اور مالیاتی ذرائع کے ذریعے اسے سہولت دیتا ہے وہ امریکی پابندیوں کے خطرے سے دوچار ہوگا۔
ہم ایران کے عوام کی جانب سے بدعنوان قیادت کی طرف سے چرائے گئے فنڈز کو منجمد کرتے رہیں گے ۔
منگل کے روز تیل کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی جبکہ واشنگٹن اپنی بحری ناکہ بندی برقرار رکھے گا۔
پاکستان نے 11-12 اپریل کو امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی، جب اس نے 8 اپریل کو دو ہفتوں کی جنگ بندی کرانے میں کردار ادا کیا تھا۔
مذاکرات کے ایک اور دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔







