دنیا
2 منٹ پڑھنے
جاپان: ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی
صوبہ کوماموتو میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی
جاپان: ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی
اس تصویر میں، فوجی اہلکار 30 جولائی 2026 کو جاپان کے شہر کوماموٹو میں آنے والے زلزلے کے بعد امدادی اور ملبہ ہٹانے کی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ / Reuters

جاپان کے جنوب مغربی صوبے کوماموتو میں گزشتہ ہفتے آنے والے شدید زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 38 ہو گئی ہے اور ہزاروں افراد اب بھی امدادی پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے 'این ایچ کے' کی آج بروز  اتوار نشر کردہ خبر کے مطابق حکام نے 36 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ مزید دو افراد کی موت کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا ان کی ہلاکت گزشتہ منگل کو آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے کے باعث ہوئی ہے یا نہیں۔

زلزلے سے 3,400 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور تقریباً 9,200 افراد 210 امدادی مراکز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

کوماموتو میں 69 ہزار سے زیادہ گھروں اور کاروباری مراکز کو ابھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔

زلزلے سے متاثرہ طبی مراکز میں بھی معمول کی خدمات کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔

دوسری جانب، کوماموتو کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جانے کے باعث، لُو لگنے کے شبے میں تقریباً 30 افراد کو ہفتے کے روز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں زلزلے سب سے زیادہ آتے ہیں۔ یہ ملک بحرالکاہل کے "رِنگ آف فائر"  یعنی 'آتشیں حلقے'  پر واقع ہے اور دنیا بھر میں 6 یا اس سے زیادہ شدت کے  تقریباً 20 فیصد زلزلے جاپان میں ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔

دریافت کیجیے
کینیڈا:مسجد پر فائرنگ کا واقعہ،ملزمان فرار
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: "کویت کے احمد الجابر فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے"
جاپان میں زلزلے سے جانی نقصان 34 ہو گیا، امدادی کام بھر پور طریقے سے جاری
صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے درجنوں افراد لقمہ اجل
افغانستان میں طالبان کے ایک عہدے دار کو ہم نے مارا ہے:داعش
جاپان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی
یوکرین:روسی میزائل حملے میں بچوں سمیت چھ افراد ہلاک
غزہ میں ایک مسجد کو نشانہ بنا کر شہید کرنے کا اسرائیل کا اعتراف
ایران  کے بیانات پر وینیزویلا کا احتجاج،ایرانی سفیر دفتر خارجہ طلب
یورپی یونین کا نیتن یاہو کے خلاف آئی سی سی وارنٹ کے نفاذ کا مطالبہ
یوکرینی ڈراون حملے میں روس کے بیلگورڈ علاقے میں تین افراد ہلاک ۔ حکام
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی کے ماحول میں انتخابات
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل
چین میں اوپر تلے دو زلزلے
فرانس اور اسپین آگ کی لپیٹ میں، صورتحال بے قابو ہو گئی