یوکرینی ڈرون حملوں سے روس کے سرحدی علاقے بیلگوورڈ میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک بس پر حملے میں افراد زخمی ہو گئے۔ روسی وزارتِ خارجہ نے ان حملوں کی مذمت کی۔
علاقائی حکام نے منگل کو کہا کہ سرحد کے نزدیک ایک گاؤں میں ایک دکان پر ڈراون حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
علاقے کے مرکزی شہر بیلگوورڈ کے باہر ایک قصبے پر حملے میں ایک اور شخص ہلاک ہوا۔
یوکرین کی سرحد کے قریب ایک بس پر فائرنگ ہوئیاور زخمیوں میں سے ایک کے علاوہ تمام کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ماسکو نے یوکرین پر مختلف روسی علاقوں میں بسوں پر منظم حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
جنونی مستقل مزاجی
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے کہا کہ تازہ ترین حملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یوکرین جنونی مستقل مزاجی کے ساتھ عوامی نقل و حمل سے محاذ پر بڑھتی ہوئی ناکامیوں کا بدلہ لے رہا ہے۔
روس کے زیرِ کنٹرول مشرقی یوکرین کے دونتسک علاقے میں ایک بس پر مبینہ یوکرینی ڈرون حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔
روسی حکام نے گزشتہ ماہ بھی بیلاروسی بچوں کو تعطیلاتی مقام لے جانے والی ایک بس پر حملے کا الزام یوکرین پر عائد کیا تھا، جس میں ایک خاتون ہلاک اور چھ بچے زخمی ہوئے۔
تا ہم یوکرینی فوج نے اس الزام کو غلط قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔






















