پاکستان
2 منٹ پڑھنے
صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے درجنوں افراد لقمہ اجل
صوبائی آفات ایجنسی کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں مزید لاپتہ کان کنوں کی تلاش میں ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے درجنوں افراد لقمہ اجل
کان کن اور مزدور تنظیمیں طویل عرصے سے کان کے مالکان پر یہ الزام عائد کرتی رہی ہیں کہ وہ حفاظتی ضوابط کا نفاذ کرنے اور مناسب حفاظتی سامان فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ / AFP

صوبائی آفات مینجمنٹ ایجنسی نے کہا ہے کہ جنوبی پاکستان کے ایک کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 34 کان کن بحق ہو گئے، جبکہ امدادی ٹیمیں  لاپتہ کان کنوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

عہدیداروں کے مطابق  یہ دھماکہ سہ پہر کے وقت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شمال مشرق میں تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سورانج کے کوئلے کے ذخائر میں ایک نجی کان میں ہوا۔

دھماکے کے فوراً بعد کان کے اندر آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کان کے بعض حصے منہدم ہو گئے۔ دھماکہ سورانج کے وسیع علاقے میں سنا گیا۔

جنوبی بلوچستان کی صوبائی آفات مینجمنٹ اتھارٹی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا: "تعینات ٹیموں سے موصولہ معلومات کے مطابق 34 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔"

چیف انسپکٹر مائنز محمد عاطف نے کہا کہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دھماکے کی وجہ تقریباً 1,200 میٹر گہرائی پر میتھین گیس کا جمع ہونا تھا، جس نے آگ بھڑکا دی اور کان کو خطرناک گیسوں سے بھر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بیشتر کوئلے کے کانوں کے دھماکے میتھین گیس کی موجودگی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

کان انجینئروں اورکان کنوں نے متاثرہ  حصے  تک پہنچنے کے لیے متبادل راستے بنائے، مگر بڑی مقدار میں میتھین گیس اور جاری آگ نے گہرائی میں پھنسے ہوئے  کان کنوں اور لاشوں تک پہنچنے میں سنگین رکاوٹیں کھڑی کیں۔

پاکستان کی کوئلہ کان صنعت میں مہلک حادثات عام ہیں، خاص طور پر بلوچستان میں جہاں کئی کانوں میں مناسب ہوا رسانی، گیس مانیٹرنگ سسٹمز اور دیگر بنیادی حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہوتے۔

کان کنوں اور مزدور تنظیموں کا طویل عرصے سے الزام ہے کہ کان مالکان حفاظتی ضوابط نافذ کرنے یا مناسب حفاظتی سازوسامان فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

خطرات اور کم اجرتوں کے باوجود ہزاروں کان کن بلوچستان میں اپنی روزی روٹی کے لیے کوئلہ صنعت پر منحصر ہیں۔ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا مگر کم ترقی یافتہ صوبہ ہے، جہاں بے روزگاری اور غربت عام ہیں۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے