ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
جنرل رافت دالکھران: "'ترک فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر، میرے لیے اپنے ملک میں بنے ہوئے طیارے پر پرواز کرنے سے کچھ بھی زیادہ فخر کا باعث نہیں ہو سکتا۔'
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
مقامی طور پر تیار کردہ تربیتی طیارہ اپنے حتمی ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد ترک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔ / َAA

ترکیہ کا نئی نسل کا بنیادی تربیتی طیارہ، حُرکش۔II، ترک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہونے والا ہے، جو ملک کی دفاعی صنعت کے لیے ایک نیا سنگِ میل ہے۔

ترکیہ کے محکمہ دفاعی صنعتوں کے سربراہ خالق گیورگُن اور ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رافت دالکھران نے مقامی طور پر تیار کردہ حُرکش۔II اور حُرجیٹ طیاروں کی آزمائشی پروازوں میں حص لیا۔

گیورگن نے کہا کہ پہلا حُرکش۔II جلد ہی فضائی کمانڈ کے سپرد کر دیا جائے گا۔

انہوں نے ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر لکھا"جب آپ طیارے کے کاک پِٹ میں بیٹھتے ہیں تو آپ ڈیزائن کی میز سے لے کر پیداوار کی لائن تک، اور آزمائشوں سے پرواز تک پھیلی ہوئی بے پناہ محنت کو زیادہ قریب سے محسوس کرتے ہیں۔"

"اب یہ محنت ایک اور نتیجہ دینے کے قریب ہے، ہم اپنا پہلا حُرکش۔II طیارہ بہت جلد اپنی فضائی کمانڈ کے حوالے کریں گے۔"

پرواز کے بعد شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں، گیورگُن نے اس متوقع فراہمی کو ترکیہ کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا۔

انہوں نے کہا "پہلی بار ترکیہ مقامی طور پر تیار کردہ طیارے کو اپنی مسلح افواج کو فراہم کر رہا ہے۔ یہ بہت زیادہ معنی خیز ہے۔"

"یہ آج اس کی آخری آزمائش بھی تھی۔ ان آخری ٹیسٹوں کا حصہ بننا ہمارے لیے باعثِ فخر تھا۔"

دالکھران نے بھی ترکیہ میں تیار طیارے میں پرواز کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اُنہوں نے کہا"ترک فضائیہ کے کمانڈر کے طور پر، اپنے ملک کے بنائے ہوئے طیارے میں پرواز کرنا میرے لیے ایک اعزاز اور فخریہ بات تھی۔"

پرواز کے بعد، گیورگُون نے دالکھران سے پوچھا کہ آیا طیارہ ٹیسٹ پاس کر چکا ہے اور اس کی منظوری کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔جواباً کہا، جی ہاں، بہت عمدہ ہے۔

حُرجیٹ کی ملکی ریڈار صلاحیتیں

گیورگون اور دالکھران ایک حُرجیٹ ٹیسٹ پرواز میں بھی شریک ہوئے جس کے دوران اس طیارے نے ترکیہ کے مقامی ریڈار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

پرواز کے دوران، حُرجیٹ P2 نے اسیل سان فرم میں تیار کردہ  MURAD فعال الیکٹرانک اسکینڈ اَرے (AESA) ریڈار کا استعمال کرتے ہوئے حُرجیٹ P1 کا پتہ لگایا اور اسے لاک کیا۔

گیورگن نے کہا کہ ترک فضائیہ کا عملہ ابتدائی تربیت حُرکش کے ذریعےحاصل کرے گا اور بعد ازاں حُرجیٹ پر پیشہ ور تربیت حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ"ہمارے کمانڈر کی طرف سے اڑایا گیا حُرجیٹ، کہ جس پر اسیل سان کا تیار کردہ ریڈار نصب تھا نے ایک مخصوص فاصلے سے ہمارے سوار ہونے والے حُر جیٹ کو لاک کیا۔"

"ایسا پہلی بار ہوا ہے، یہ تجربہ کرنا، ایک تاریخی لمحے کا مشاہدہ کرنا اور اپنی پوری ٹیم اور قیمتی عملے کے ساتھ اس راہ پر چلنا بے حد معنی خیز ہے۔"

 

دریافت کیجیے
بیلجین صوبائی حکومت  نے ایک معلمہ کو اسکول میں حجاب پہننے کے جواز میں برطرف کر دیا
یمنی حوثیوں نے سعودی عرب کے کنگ خالد ہوائی اڈے کو درجنوں میزائلوں اور ڈراونز سے نشانہ بنایا
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں