دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملہ منسوخ کر دیا
میں نے ایران کے خلاف منصوبہ بند حملہ منسوخ کر دیا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملہ منسوخ کر دیا
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاہدے کو حتمی شکل ملنے پر امریکہ نے ایران پر مجوزہ حملہ منسوخ کر دیا (تصویر: فائل) / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ "معاہدے کے بنیادی خدوخال پر اتفاق ہونے کے بعد میں نے ایران کے خلاف منصوبہ بند حملہ منسوخ کر دیا ہے۔ تاہم  یہ فیصلہ جلد ہی ایک حتمی معاہدہ طے پا نے سے مشروط ہے"۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل سے جاری کردہ  بیان میں کہا  ہےکہ امریکہ ایران پر حملے کے لیے مکمل طور پر تیار تھا، تاہم ایران اور مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک نے حملے کو مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ معاہدے کے ،آبنائے ہرمز کو "فوری، مکمل اور پوری طرح" دوبارہ کھولنے اور "ایران کے جوہری خطرے کے خاتمے" پر مشتمل، بنیادی خدوخال پر اتفاق ہو چکا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ"اس درخواست کے پیشِ نظر، دنیا کے مستقبل کے مفاد اور اسی طرح ایک کامیاب اور خوشحال ایران کے وجود کو برقرار رکھنے کی خاطر، بہت جلد ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کی شرط پر میں نے حملہ منسوخ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے "۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل بھی اس عہد کا حصہ بن گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حملہ معطل کرنے کے فیصلے سے پہلے امریکہ ایران کے خلاف کارروائی کے لیے "مکمل طور پر تیار تھا اور فوری اقدام کرنے کی پوزیشن میں تھا"۔

دریافت کیجیے
کینیڈا:مسجد پر فائرنگ کا واقعہ،ملزمان فرار
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: "کویت کے احمد الجابر فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے"
جاپان میں زلزلے سے جانی نقصان 34 ہو گیا، امدادی کام بھر پور طریقے سے جاری
صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے درجنوں افراد لقمہ اجل
افغانستان میں طالبان کے ایک عہدے دار کو ہم نے مارا ہے:داعش
جاپان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد 30 ہو گئی
یوکرین:روسی میزائل حملے میں بچوں سمیت چھ افراد ہلاک
غزہ میں ایک مسجد کو نشانہ بنا کر شہید کرنے کا اسرائیل کا اعتراف
ایران  کے بیانات پر وینیزویلا کا احتجاج،ایرانی سفیر دفتر خارجہ طلب
یورپی یونین کا نیتن یاہو کے خلاف آئی سی سی وارنٹ کے نفاذ کا مطالبہ
یوکرینی ڈراون حملے میں روس کے بیلگورڈ علاقے میں تین افراد ہلاک ۔ حکام
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی کے ماحول میں انتخابات
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل
چین میں اوپر تلے دو زلزلے
فرانس اور اسپین آگ کی لپیٹ میں، صورتحال بے قابو ہو گئی