دنیا
3 منٹ پڑھنے
برازیل: لولا دا سلوا نے میدان مار لیا
برازیل نے اپنی جمہوریت کو بچا لیا ہے، ان انتخابات میں دیانت داری، قوم پرستی اور جمہوریت کی جیت ہوئی ہے: لولا دا سلوا
برازیل: لولا دا سلوا نے میدان مار لیا
برازیل میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق لولا دا سلوا دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔

برازیل میں صدارتی انتخابات کےغیر سرکاری نتائج کے مطابق انتخابات کے فاتح 81 سالہ لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے کہا  ہےکہ ’’برازیل نہ تو کسی کا عقبی باغیچہ  ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا۔‘‘

اطلاع کے مطابق انتخابی کامیابی کے بعد ساؤ پاؤلو شہر کے ایک نجی ہوٹل سے جاری کردہ خطاب میں لولا دا سلوا نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ" میں، اپنی اس مدتِ صدارت کے بعد دوبارہ امیدوار نہیں بنوں گا۔اس کامیابی کے لئے میں آپ کا مرہونِ منت ہوں۔ برازیل نے اپنی جمہوریت کو بچا لیا ہے، ان انتخابات میں دیانت داری، قوم پرستی اور جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔ برازیل نہ تو کسی کا عقبی باغیچہ ہے اور نہ ہی کبھی ہوگا ۔‘‘

اپنے سیاسی کیریئر کے اس اہم سنگِ میل کا ذکر کرتے ہوئے لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ ’’مجھے بے حد فخر ہے کیونکہ میں اس ملک کا واحد صدر ہوں جس کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری نہیں لیکن اس کے باوجود وہ چار مرتبہ جمہوری طریقے سے منتخب ہوا ہے۔‘‘

لولا دا سلوا نے تعلیم کے شعبے میں منصوبوں کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اس ملک میں ہائی اسکول تک کل وقتی تعلیم کو عام کریں گے۔ ہم ثانوی تعلیم کی سطح پر تعلیمی بچت کی ترغیبی اسکیم کو سب کے لیے قابلِ رسائی بنائیں گے اور یونیورسٹی کی تعلیم کے لیے بھی تعلیمی بچت کی ترغیبی اسکیم متعارف کرائیں گے۔ میں امریکی مصنوعی ذہانت کا محتاج نہیں ہونا چاہتا۔ میں قابلِ تجدید توانائی کی ملکی صلاحیت سے استفادہ کر کے  ملک میں ڈیٹا سینٹر قائم کرنا اور برازیل کی اپنی مصنوعی ذہانت تیار کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

لولا دا سلوا نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد اور ایمیزون جنگلات کے تحفظ سے متعلق اعداد و شمار بھی پیش کئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر ہونے والے جرائم اور ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کی جانب سے انتخابات میں مداخلت کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔

بولسونارو نے انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق لولا دا سلوا سے شکست کھانے والے دائیں بازو کے رہنما بولسونارو نے اعلان کیا تھا کہ وہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور انتخابات منسوخ کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔

مکمل ہونے والے99.89 فیصد گنتی  کے مطابق لولا دا سلوا نے 51.79 فیصد  ووٹ حاصل کرکے کامیابی کا اعلان کیا ہے جبکہ سابق صدر جیئر بولسونارو کے بیٹے فلیویو بولسونارو 48.21 فیصد ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس: ہم نے یوکرین میں ایک بندرگاہ اور سفر کرنے والے کارگو جہاز کو نشانہ بنایا ہے
ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے امام بخاری کے مزار پر حاضری دی
امریکہ کی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی تنصِبات ہماری زد میں ہیں:ایران
اسرائیلی فوج نے گولی مار کر2 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
الہان عمر دھوکے باز ہے فوراً استعفی دے:ٹرمپ
بھارت: مودی۔ٹسک ملاقات، دفاع، خلاء اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق
امریکہ اسرائیل کو بموں کی فراہمی بند کرے: ڈیلیا رامیریز
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
امریکہ اور اسرائیل  ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں
پاک-ترک سعودی دفاعی معاہدہ،بل ترک پارلیمان میں پیش کردیاگیا
ہم روس کے ساتھ مذکرات کےلیے تیار ہیں:زیلسنکی
صدر ایردوان کا شام  اور ترکیہ کی خفیہ سروس کے کارکنان کے لیے تہنیتی پیغام
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
امریکی تجاویز اچھی ہیں مگر سیاسی رعائیتیں ملنا مشکل ہو گا:روس
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے