دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
حصص مالکان کے مطالبے پر دونوں کمپنیوں میں آزاد ڈائریکٹروں پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جو انضمام کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہیں: مسک
ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کر دی
[فائل] مسک دونوں کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو ہیں، اور اسپیس ایکس کے چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔ / Reuters

ایلون مسک نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو یکجا کرنے کی حمایت کی ہے۔

راکٹ اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی 'اسپیس ایکس' کی عوامی سطح پر حصص کی پہلی فروخت کے بعد اپنی سہ ماہی آمدنی میں منافع ظاہر  کرنے کے بعد بروز منگل ایلن مسک نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے  اسپیس ایکس اور ٹیسلا کو ایک ہی کمپنی بنانے کی  حمایت کا اظہار کیا ہے۔

مسک نے کہا ہے کہ حصص مالکان کے مطالبے پر دونوں کمپنیوں میں آزاد ڈائریکٹروں پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جو انضمام کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مفادات کے ٹکراؤ کے باعث وہ ان مذاکرات میں حصہ نہیں لے سکتے کیونکہ وہ دونوں کمپنیوں کے منتظمِ اعلیٰ ہیں۔

واضح رہے کہ 30 جون تک مسک کے پاس اسپیس ایکس کے 48.4 فیصد حصص تھے لیکن خصوصی ’’ حقِّ رائے دہی‘‘ کے حامل حصص کے ذریعے کمپنی میں ان کی ووٹنگ  طاقت 82 فیصد سے زیادہ ہے۔ دوسری طرف ٹیسلا میں ان کے حصص کا تناسب تقریباً 20 فیصد ہے۔

خصوصی کمیٹیاں تاحال کسی معاہدے کی شرائط پر متفق نہیں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ، ممکنہ انضمام کے لیے ٹیسلا کے حصص کی اکثریت کی حمایت درکار ہوگی۔ مسک نے اس شرط کو ’’ایک بہت بڑی رکاوٹ‘‘ قرار دیا ہے۔

اسپیس ایکس کا مصنوعی ذہانت کا شعبہ، جسے اب کمپنی ’’سپر انٹیلی جنس‘‘ (Super Intelligence) کا نام دیتی ہے، اس تبدیلی کا بنیادی محرک بن کر سامنے آیا ہے۔ اس شعبے کی آمدنی نو گنا سے زیادہ بڑھ کر 7.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں یہ اسٹارلنک کو پیچھے چھوڑ کر کمپنی کا سب سے بڑا ذریعۂ آمدنی بن گیا۔

دریافت کیجیے
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت
تھائی لینڈ میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک مہینے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے
کینیڈا میں فوجی اڈے میں دھماکے پر ترکیہ کا اظہارِ تعزیت
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی: "نتن یاہو، جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے"
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک
کریملن کی تجویز: روس۔امریکہ۔چین اجلاس ضروری ہے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج