دنیا
2 منٹ پڑھنے
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے نتیجے میں زیادہ پیچیدہ ہوتے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے سرحد پار تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے: وزیر داخلہ سیف الدین نسوتیون اسماعیل
ملائیشیا: ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے
سیف الدین ناسوتیون اسماعیل، ملائیشیا کے وزیر داخلہ (بائیں) اور آسیان کے دیگر وزراء، 22 اکتوبر 2026۔ / AP

ملائیشیا نے کہا ہے کہ ہم، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی 'برناما 'کے مطابق وزیر داخلہ 'سیف الدین نسوتیون اسماعیل' نے آج بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں مدد کے لیے باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔

ایجنسی کے مطابق سیف الدین  نے یہ بیان، فلپائن کے شہر ماکاتی میں بدھ کے روز اختتام پذیر ہونے والے بین الاقوامی جرائم کے موضوع پر 20ویں آسیان  وزرائے داخلہ  اجلاس 'اے ایم ایم ٹی سی' کے بعد جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آسیان کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو باضابطہ مذاکرات سے آگے بڑھایا جانا چاہیے تاکہ حکام کے درمیان مضبوط روابط اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیا جا سکے۔

اجلاس کے اختتام پر منعقدہ عشائیے کے بعد فیس بک سے جاری کردہ ایک بیان  میں سیف الدین نے کہا ہے کہ اس ملاقات نے ہمیں،خطے کے مختلف ممالک کے وزرائے داخلہ کے ساتھ، تبادلہ خیالات  کا موقع فراہم کیا ہے۔

منگل اور بدھ کو ہونے والے اس دو روزہ اجلاس میں سرحد پار جرائم کے خلاف علاقائی سطح پر اقدامات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔ زیرِ بحث آنے والے جرائم میں آن لائن دھوکہ دہی، منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک شامل ہیں۔

ملائیشیا نے آسیان کے رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ، بالخصوص انٹیلی جنس کے تبادلے، مالیاتی تحقیقات اور جرائم پیشہ نیٹ ورکوں کے خلاف مربوط کارروائی کے ذریعے، علاقائی سطح پر کیے گئے وعدوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کریں ۔

وزیر داخلہ 'سیف الدین نسوتیون اسماعیل' نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے نتیجے میں زیادہ پیچیدہ ہوتے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے سرحد پار تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

دریافت کیجیے
سرگن یالچین قومی فٹبال ٹیم کے کوچ بن گئے
ترکیہ -لیبیا معاہدہ،ترک دفتر خارجہ کا خیر مقدم
ایران: "ہمارے ملک سے افزودہ یورینیم کا ایک گرام تک باہر نہیں بھیجا جائے گا"
مسک نے یوکرینی فوج کے زیرِ استعمال اسٹارلنک سروس کی رفتار محدود کر دی
امریکہ: ٹرمپ نے اپنے دوسرے صدارتی دور میں 3 لاکھ ویزے منسوخ کئے ہیں۔
ترک وزیر دفاع قطر روانہ، دفاعی صنعتی معاہدے پر دستخط کریں گے
ایرانی پاسدارانِ انقلاب:" آبنائے ہرمز میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو گرا دیا گیا ہے"
امریکہ: جے ڈی وینس نے نیتن یاہو کی حمایت سے انکار کردیا
کولومبیا:سونے کی کان پر تودہ گر گیا،14 افراد ہلاک متعدد زخمی
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت