دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے
اسرائیل نے غزہ بھر پر فوجی حملے کر کے 7 فلسطینی شہریوں کو قتل اور 10 کو زخمی کر دیا
اسرائیل نے غزہ میں 2 بچوں سمیت 7فلسطینی قتل کر دیئے
غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں بچے اور شادی شدہ جوڑا جاں بحق۔ / AA

اسرائیل نے غزہ بھر پر فوجی  حملے کر کے 7 فلسطینی شہریوں کو قتل اور 10 کو زخمی کر دیا ہے۔ مقتولین میں  ایک میاں بیوی  اور ان کے میں 2بچے  بھی شامل ہیں ۔

 یہ حملے اور قتل و غارت گری، طے شدہ جنگ بندی معاہدے کی، مسلسل خلاف ورزیوں کا حصّہ ہیں۔

انادولو ایجنسی کو فراہم کردہ معلومات میں  طبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے مغرب میں واقع السوارحہ قبرستان کے قریب اسرائیلی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ، وادی غزہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک بچے کو قتل کر دیا ہے۔

شمالی غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے علاقے القصیص پر اسرائیلی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔

غزہ شہر کے جنوب مشرقی محلّے  'زیتون' میں بھی ایک فلسطینی کی شہادت کی اطلاع ملی ہے۔

ادھر غزہ شہر کے مغرب میں اسرائیلی حملہ آور ہیلی کاپٹر نے الشفا اسپتال کے قریب ایک گھر پر میزائل داغا، جس کے نتیجے میں ایک میاں بیوی شہید ہوگئےاور 3 عورتوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس حملے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، جس پر بعد میں شہری دفاع کی ٹیموں نے قابو پایا۔

وسیع پیمانے پر بمباری

جنوبی غزہ میں بھی جانی نقصان ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج  نے، خان یونس کے جنوب میں واقع کیزان ابو رشوان کے علاقے میں بھی، فائرنگ کر کےایک بچے کو قتل کر دیا ہے۔

اسی دوران، اسرائیلی بحریہ کی جنگی کشتیوں نے غزہ شہر کے شمالی ساحلی علاقے پر بمباری کی اور بکتر بند گاڑیوں نے شمال مغربی علاقے السودانیہ میں فائرنگ کی۔

غزہ وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل، جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران 10 اکتوبر 2025 سے تا حال 1,522 فلسطینیوں کو قتل اور 5,421 کو زخمی کر چکا ہے۔

اکتوبر 2023 سے غزّہ پر مسّلط کردہ  نسل کشی جنگ میں اسرائیل کے قتل کردہ فلسطینیوں کی تعداد74 ہزار سے زیادہ ہے۔اسرائیل1 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو  زخمی کرچکا اور علاقے کے تقریباً 90 فیصد شہری بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرچکا ہے۔

دریافت کیجیے
پوٹن اور شی پنگ سے ملاقات ہو سکتی ہے:ٹرمپ
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
سوڈان: بس اسٹاپ پر ڈرون حملہ، 80 افراد ہلاک
یورپ کی بد امنی میں روس کا ہاتھ،کریملن نے مضحکہ خیز قرار دے دیا
یمنی میڈیا: حوثیوں کے یمن میں فوج تربیتیی کیمپ پر حملے میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے
یورپی سفارت کاروں پر حملے،یورپی یونین اور کینیڈا کی مذمت
تھائی لینڈ میں تیز بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ایک مہینے میں 80 افراد ہلاک ہوگئے
کینیڈا میں فوجی اڈے میں دھماکے پر ترکیہ کا اظہارِ تعزیت
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی: "نتن یاہو، جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہا ہے"
کیف میٹرو اسٹیشن پر روسی فضائی حملہ، ایک عورت ہلاک
کریملن کی تجویز: روس۔امریکہ۔چین اجلاس ضروری ہے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج