دنیا
2 منٹ پڑھنے
یورپی یونین نے امریکی تجارتی معاہدے پر اتفاق کر لیا
یورپی یونین کی اداروں نے ایک مشترکہ ٹرانس اٹلانٹک ٹریڈ پیکیج کے بعض حصوں کے اطلاق پر عارضی اتفاق کر لیا ہے
یورپی یونین نے امریکی تجارتی معاہدے پر اتفاق کر لیا
برسلز اور واشنگٹن نئے ٹیرف ضوابط کے ساتھ تجارتی معاہدے کے مزید قریب پہنچ گئے۔ (تصویر: فائل) / AP

یورپی یونین کے اداروں نے، 21 اگست 2025 کے یورپی یونین۔امریکہ مشترکہ اعلامیے کے ٹیرف سے متعلقہ عناصر کے دو ضوابطِ عمل پر، عارضی اتفاق کر لیا ہے۔

 اس اتفاق کو  ٹرانس اٹلانٹک تجارتی پیکیج کے بعض حصوں کو باضابطہ شکل دینے اور دونوں شراکت داروں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یورپی یونین کونسل کی صدارت اور یورپی پارلیمنٹ کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کا مقصد یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان زیادہ مستحکم اور قابلِ پیش گوئی تجارتی تعلقات قائم کرنا اور ایسے حفاظتی اقدامات فراہم کرنا ہے جو یورپی یونین کے اقتصادی مفادات کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں مناسب ردعمل کو یقینی بناسکیں۔

اس حوالے سے جاری کئے گئے  بیان کے مطابق، پہلا ضابطہ  عمل امریکہ کی جانب سے صنعتی مصنوعات پر باقی ماندہ کسٹم ڈیوٹیاں ختم کرتا   اور  ٹیرف کوٹوں کے ذریعے بعض سمندری خوراک اور غیر حساس زرعی مصنوعات پر رعایتی محصولات  سمیت مخصوص امریکی برآمدی مصنوعات کے لیے ترجیحی رسائی کے دائرے کو بھی وسعت دیتا ہے۔

دوسرا ضابطہ عمل بشمول پراسیس شدہ جھینگوں کے جھینگوں کی درآمدات پر عائد کسٹم ڈیوٹی کی مدّتِ معطلی  میں توسیع کرتا ہے۔

اس عارضی معاہدے کو قانونی اور تکنیکی طور پر حتمی شکل دیئے جانے کے بعد یورپی یونین کونسل اور یورپی پارلیمنٹ دونوں کی باضابطہ منظوری درکار ہوگی۔

ضوابط کی منظوری کے بعد انہیں سرکاری جریدے میں شائع کیا جائے گا اور ایک دن بعد یہ نافذ العمل ہو جائیں گے۔

جھینگوں  سے متعلق اقدام یکم اگست 2025 سے 'مؤثر بہ ماضی' شکل میں  نافذ کیا جائے گا۔

دریافت کیجیے
عراق سے آنے والے 3 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا:سعودی عرب
امریکہ: فضائی مظاہرے کے دوران دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
آئی سی سی نے5 اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کر دیئے
کیف کے روس پر ڈرون حملے جائز ہیں:زیلنسکی
بلغاریہ 2026 یورو ویژن مقابلہ موسیقی جیت گیا
چین اور امریکا نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
برطانیہ نے خلیج میں کم لاگت والا اینٹی ڈرون میزائل نظام نصب کر دیا
غزہ میں گاڑی پر حملہ،2 فلسطینی ہلاک
اسرائیل کی مشرق وسطی میں اشتعال انگیز کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں، صدر ایردوآن
ترک قومی خفیہ ایجنسی نے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا
حماس کے فوجی سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں، حماس سینیئر حکام
روس نے 528 اجساد یوکرین کے سپرد کر دیے: کیف
امریکہ-ایران کے درمیان مذاکرات کی میز پر مفاہمت، میدان میں حملوں کی تیاری
اسرائیل کے تازہ حملوں میں غزہ میں 7 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی
ترک اور ازبک صدور  کی ترکستان میںترک ریاستوں کی تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات