مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
عراق سے آنے والے 3 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا:سعودی عرب
سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے عراق کی طرف سے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔
عراق سے آنے والے 3 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا:سعودی عرب
سعودی عرب / Reuters

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے عراق کی طرف سے ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ اتوار کی صبح عراقی علاقے سے سعودی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد ان ڈرونز کو مار گرایا گیا۔

المالکی نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت "مناسب وقت اور جگہ پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب "مملکت کی خودمختاری، سلامتی اور اپنے شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کا جواب دینے کے لیے تمام ضروری آپریشنل اقدامات کرے گا اور ان پر عمل درآمد کرے گا۔"

فروری میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حملوں کے بعد سے علاقائی تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ تہران نے جواب میں اسرائیل کے ساتھ ساتھ خلیج میں امریکی اتحادیوں بشمول متحدہ عرب امارات کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کیے اور آبنائے ہرمز کو بند کر دیا۔

پاکستانی ثالثی کے ذریعے 8 اپریل کو جنگ بندی نافذ ہوئی تھی، لیکن اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کوئی مستقل معاہدہ کرنے میں ناکام رہے بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس جنگ بندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی۔

حکام نے بتایا کہ اس سے قبل دن میں ایک ڈرون حملے کے باعث ابوظہبی  میں ایک نیوکلیئر پاور اسٹیشن کے قریب آگ لگ گئی، تاہم کسی جانی نقصان یا تابکاری کی سطح پر اثر انداز ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

میڈیا آفس نے بتایا کہ ابوظہبی میں حکام نے الظفرہ کے علاقے میں براکہ جوہری پاور پلانٹ کے اندرونی احاطے سے باہر ایک بجلی کے جنریٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پایا جو کہ ایک ڈرون حملے کی وجہ سے لگی تھی۔"

 

دریافت کیجیے
حماس کے فوجی سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں، حماس سینیئر حکام
روس نے 528 اجساد یوکرین کے سپرد کر دیے: کیف
امریکہ-ایران کے درمیان مذاکرات کی میز پر مفاہمت، میدان میں حملوں کی تیاری
اسرائیل کے تازہ حملوں میں غزہ میں 7 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی
ترک اور ازبک صدور  کی ترکستان میںترک ریاستوں کی تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات
چین: شی اور ٹرمپ رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر متفق ہو گئے ہیں
خود کش حملے میں 9 پاکستانی سیکیورٹی اہلکار جان بحق اور 35 زخمی ہو گئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملے، امن کی امیدیں کمزور ہوتی جا رہی ہیں
امریکہ: لبنان۔اسرائیل مذاکرات 'مثبت' رہے ہیں
یامال نے اسپین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے:سانچیز
یہودی انتہاپسندوں کا مظاہرہ "عربوں کو مار دو" اور "عربوں کے گاوں جلا دو" کے نعرے
باہمی تعاون میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے: شی
ترکیہ: یونان کا موقف افسوسناک ہے
ملک دشمن کے شدید حملوں کی زد میں ہے:یوکرین
غیر قانونی اسرائیلی آباد کار پولیس کی حفاظت میں المسجد اقصی میں گھُس گئے