ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے بدھ کو کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان ایک ایسے خطے میں 'دو استحکام کے جزیرے' ہیں جو متعدد چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔
آذربائیجان کے دورے کے بعد ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارمNSosyal پر ایک بیان میں فیدان نے کہا کہ انقرہ اور باکو نے عالمی چیلنجز اور علاقائی حالات سے نمٹنے میں قریبی تعاون اور یکجہتی برقرار رکھی۔
انہوں نے کہا کہ"ہمارے خطے میں جو متعدد مسائل سے دوچار ہے، ترکیہ اور آذربائیجان دو استحکام کے جزیرے ہیں۔"
فیدان نے کہا کہ ان کا دورہ باکو کی قبضے سے آزادی کی 108 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا، جسے انہوں نے 'ایک اچھا اتفاق؛ قرار دیا۔
دورے کے دوران، فیدان کو آذربائیجانی صدر الہام علی یف نے شرفِ ملاقات بخشا، انہوں نے اپنے آذربائیجانی ہم منصب جیہون بائراموف کے ساتھ جامع مذاکرات کیے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں علاقائی بحران، جنوبی قفقاز میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی قائم کرنے کی کوششیں، اور ترک جمہورتوں کے مشترکہ مستقبل کے معاملات زیر بحث آئے۔
دونوں طرفین نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے کے اقدامات، مشترکہ توانائی اور ٹرانسپورٹ منصوبے، اور سیکیورٹی تعاون پر بھی گفتگو کی۔
فیدان نے کہا کہ "ہم برادر آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید گہرا کرتے رہیں گے اور اپنے مشترکہ اہداف کی طرف کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔"
انہوں نے بائراموف اور دیگر آذربائیجانی حکام کا 'مخلصانہ مہمان نوازی' پر شکریہ بھی ادا کیا۔



















